Schools to Reopen in Maharashtra, Parents Urges CM, Educational News Maharashtra, News18, Dailyhunt, Urdu news Maharashtra



اگر بچے مال، کھیل کے میدان اور دیگر مقامات پر جاسکتے ہیں تو وہ اسکول کیوں نہیں جاسکتے؟ پٹیشن میں 2400 سے زائد سرپرستوں کا حکومت سے سوال

ممبئی: ریاستِ مہاراشٹر میں دیوالی کے بعد سے کووڈ-19 کے معاملات میں نمایاں کمی کا حوالہ دیتے سرپرستوں کے ایک گروہ نے حکومتِ مہاراشٹر سے دو سال سے زائد عمر کے تمام بچوں کی اسکولیں دوبارہ کھولنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔نواب ملک کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑی راحت

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو لکھے گئے کھلے خط میں سرپرستوں نے لاک ڈاؤن اور کرونا وباء کے سبب آن لائن ذریعہ تعلیم کے سبب بچوں صحت پر ہونے والے اثرات واح کئے۔ خط کے مطابق آن لائن کلاسیس کے سبب تعلیم میں پچھڑتے جارہے ہیں، وہ خاطر خواہ علم حاصل نہیں کر پارہے ہیں، تعلیم پر مکمل طور پر توجہ نہیں دے پارہے ہیں اور حقیقی معنوں میں ان کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔ مذکورہ مسائل سے متعلق پٹیشن میں زائد از 2400 سرپرستوں کے دستخط ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق پٹیشنرز میں شامل گائتری سبھروال نے کہا کہ ہمیں حکومت کی منطق سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔اگر بچے مالس، کھیل کے میدان اور ہر جگہ ہوسکتے ہیں تو وہ اسکول کیوں نہیں جاسکتے؟اکتوبر میں آٹھویں سے بارہویں جماعتوں کیلئے اسکول جاری کردیئے گئے تھے۔جبکہ دیگر جماعتوں کیلئے اسکولیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ اب تک التواء کا شکار ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: