ایم این ایس ترجمان سندیپ دیشپانڈے نے اعلی لیڈران کی گفتگو سے لاعلمی کا اظہار کیا

مہاراشٹر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس اور ان کی اہلیہ امرتا کو مہاراشٹر نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے نے دادر میں اپنی نئی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔ جہاں فڑنویس، امرتا، راج ٹھاکرے اور شرمیلا ٹھاکرے نے ساتھ لنچ کیا۔اس ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیوں کے درمیان مختلف قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوا۔ ایم این ایس ترجمان سندیپ دیشپانڈے نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھاکرے فیمیلی نے فڑنویس اور ان کی اہلیہ کو لنچ پر مدعو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔جناح تو ہندوستان کے مسلمانوں کا جنازہ پڑھ کر گئے تھے: مولانا محمود مدنی

تاہم انہوں نے اس بات کا دعوی کیا کہ وہ اس نجی ملاقات میں اعلی لیڈران کے درمیان کیا بات چیت ہوئی وہ اس سے با خبر نہیں ہیں۔ حالانکہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ریاست بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی-ایم این ایس اتحاد کے قوی امکانات کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔

دیشپانڈے نے مزید کہا کہ اس سے قبل کرکٹر سچن تینڈولکر، آشیش شیلار اور پرساد لاڈ جیسی شخصیات کو بھی راج ٹھاکرے کی نئی رہائش گاہ پر مدعو کیا جاچکا ہے۔بی جے پی کی طرح ایم این ایس کو بھی شیوسینا-این سی پی اور کانگریس کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت کا حریف مانا جاتا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: