Farm laws Repeal, BJP Government, Narendra Modi, Asaduddin Owaisi, UP Election 2022, News18 Urdu, Dailyhunt, Malegaon News


 بی جے پی لیڈران نے کسان مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا تھا لیکن اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں نریندر مودی کسانوں سے معافی مانگ رہے ہیں

لکھنؤ: اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق سرگرم عمل مجلس اتحاد المسلمین سربراہ اسدالدین اویسی نے حال زرعی قوانین کے واپس لئے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی سے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔وزیراعظم نے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کیا

اتوار کے روز بارہ بنکی میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کے دوران اسدالدین اویسی نے کہا کہ زرعی قوانین کی طررح سی اے اے اور این آر سی بھی واپس لیا جانا چاہیے۔

نریندر مودی اور بی جے پی لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ان لوگوں کو سیاست کی بجائے تھیٹر میں ہونا چاہیے تھا۔ اگر نریندر مودی بالی ووڈ میں ہوتے تو تمام تقریبا تمام ایوارڈ جیت چکے ہوتے۔تمام بی جے پی لیڈران نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ لیکن جیسے جیسے اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں سے معافی مانگ رہے ہیں۔دراصل کسانوں کا احتجاج وزیراعظم کی شبہہ کو داغدار کررہا تھا اور انہیں اس بات کا احساس ہوگیا کہ اس سے آئندہ انتخابات میں کیا نقصانات ہوسکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ زرعی قوانین واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اویسی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی بھی غیر آئینی ہے اسلئے اسے واپس لیا جانا چاہیے۔لکھیم پور کھیری اور کسانوں پر ظلم و تشدد کا ذکر کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ مرکزی وزیر ٹینی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ اس سے بی جے پی کو برہمن ووٹوں کا خطرہ ہے۔ بی جے پی اعلی ذات کی ووٹوں کو کھونا نہیں چاہتی اسلئے ٹینی اب بھی کابینہ میں ہیں۔

 ایم آئی ایم سربراہ نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں کم از کم 100 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی اور نتائج سے بہت سے لوگوں کو حیران کردے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوپی انتخابات میں اتحاد کیلئے چند چھوٹی پارٹیوں سے بات چیت جاری ہے۔ بہت جلد اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ دریں اثناء سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے سی اےاے اور این آر سی سے متعلق اویسی کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم لوگ سی اےاے اور این آر سی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ قانون شہریت دینے کیلئے ہے نا کہ شہریت چھیننے کیلئے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: