مہاراشٹر: بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے تریپورہ تشدد کے خلاف ناندیڑ میں احتجاج کرنے والی رضا اکیڈمی کو دہشت گرد تںظیم کہا۔ نتیش رانے نے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر اور ریاست کے دیگر علاقوں میں ہونے والے فساد اور تشدد کے پس پشت اس دہشت گرد تنظیم رضا اکیڈمی کا ہاتھ ہے۔ رانے نے کہا کہ ہر وقت یہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور امن میں خلل ڈالتے ہیں اور حکومت بیٹھ کر دیکھتی رہتی ہے۔
رانے نے ٹوئیٹ میں یہ بھی کہ کہا کہ حکومت اس تنظیم پر پابندی عائد کرے یا پھر ہم اسے مہاراشٹر سے مٹا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مالیگاؤں: پُر امن بند کے دوران بدامنی پیدا کرنا فساد برپا کرنے کی سازش تو نہیں؟ شیخ آصف
واضح رہے کہ تریپورہ کے پانی ساگر میں ہونے والے تشدد کے خلاف جمعہ 12 نومبر کو ریاست گیر بند کے دوران مالیگاؤں، امراوتی اور ناندیڑ میں پتھراؤ کے کچھ واقعات پیش آئے۔ناندیڑ ضلع پولیس سپریٹینڈنٹ پرمود کمار شیوالے نے کہا کہ ناندیڑ میں رضا اکیڈمی کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا، کچھ نوجوانوں نے مخلوط آبادی والے علاقوں کی طرف پیش قدمی کی۔پولیس نے انہیں قابو کرنے کی کوشش کی، ہجوم نے پتھراؤ کیا۔ پولیس انہیں مسلسل منتشر کرنے کی کوشش کررہی تھی۔تین سے چار مقامات پر اس طرح کے واقعات ہوئے۔شیوالے نے مزید کہا کہ ضلع میں پیش آنے والے واقعات پر پولیس نے گناہ داخل کرلیا ہے۔فی الحال ناندیڑ میں امن و امان ہے۔انہوں نے عوام سے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ان واقعات میں سات سے آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہیں۔
تریپورہ انسپکٹر جنرل لاء اینڈ آرڈر انچارج سوربھ ترپاٹھی نے حال ہی میں کہا کہ تریپورہ تشدد سے متعلق کچھ جعلی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔ ایسا کچھ اینٹی نیشنل اور شر پسندوں لوگوں کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں کسی مسجد کو آگ لگانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔تریپورہ پولیس نے شکایات درج کرکے واقعات کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر پرتشدد تشہیر کے خلاف بھی شکایات درج کی گئی ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: