تیز دھار ہتھیار سے بے رحمی سے قتل کیا گیا، تادمِ تحریر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں، پولیس کے مختلف دستے تفتیش میں مصروف

احمد آباد: آج گجرات بی جے پی کو چونکانے والا ایک معاملہ پیش آیا۔ سینٹرل گجرات پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی ماہی نگر ضلع کے رکن اور ان کی بیوی جمعرات کی صبح اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔پولیس نے بتایا کہ انہیں تیز دھار سے قتل کیا گیا ہے۔تریھبوون بھائی پنچال کی خون سے لت پت لاش ضلع ماہی ساگر تعلقہ لوناولہ کے پّلا گاؤں میں واقع ان کے مکان کے لان سے برآمد ہوئی۔جبکہ ان کی بیوی جشودا بین کی لاش مکان سے برآمد ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔مالیگاؤں: دو نوزائیدہ جڑواں بچوں کی پراسرار موت، حادثاتی موت کا اندراج

وزیر پردیپ سنگھ جڈیجہ نے کہا کہ گذشتہ رات چند نامعلوم حملہ آوروں نے پنچال فیمیلی کو قتل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مقامی ایس پی کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی کہ اس معاملے میں فوری طور پر ابتدائی جانچ کا آغاز کیا جائے، جس کے بعد ایس پی نے حملہ آور قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے لوکل کرائم برانچ(ایل سی بی)، اسپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی) تشکیل دی۔واردات کے اطلاع ملتے ہی ماہی ساگر پولیس فارینسک سائنس لیبارٹری کی ایک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ جائے واردات پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کیا۔ماہی ساگر ڈی وائے ایس پی(ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) این وی پٹیل نے کہا کہ پنچال اور ان کی بیوی کے سر پر بے رحمی سے وار کرکے انہیں تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا گیا ہے۔ پٹیل نے مزید کہا کہ حالانکہ تادمِ تحریر قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کیلئے مختلف دستے بنائے ہیں۔واردات انجام دینے والے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے ہم ایف ایس ایل، ڈاگ اسکواڈ، فنگر پرنٹ ایکسپرٹس اور ٹیکنیکل ماہرین کی مدد لے رہے ہیں۔اس واردات کی خبر منظر عام پر آنے کے فوری بعد متعدد بی جے پی لیڈران نے ماہی ساگر گاؤں کا رخ کیا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: