آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے آر ایس ایس کی مسلم ونگ، مسلم راشٹریہ منچ کی تقریب میں کہا کہ لنچنگ میں ملوث افراد ہندوتوا کے نظریہ کے مخالف ہیں: بھاگوت

نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز ، آر ایس ایس کے مسلم ونگ, مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی پر زور دیا۔ بھاگوت نے کہا کہ تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک جیسے ہے، خواہ ان کے مذہب مختلف ہوں۔آر ایس ایس چیف نے کہا کہ قوم پرستی ملک کے عوام میں اتحاد کی بنیاد ہونی چاہئے۔ملک میں اتحاد کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ اتحاد کی بنیاد قوم پرستی اور اسلاف کی شان ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں ہندوؤں یا مسلمانوں کا غلبہ نہیں ہوسکتا بلکہ ہندوستانیوں کا غلبہ ہے۔لنچنگ کے واقعات پر بات کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ جو لوگ لنچنگ میں ملوث ہیں وہ ہندوتوا کے نظریہ کے مخالف ہیں۔ہندو مسلم اتحاد گمراہ کن ہے کیونکہ دونوں مختلف نہیں ہیں۔لوگوں کو ان کے عبادت کرنے کے طریقے مختلف ہونے کی بنیاد پر بانٹا نہیں جاسکتا۔بھاگوت نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ اس خوف کے جال میں نہ پھنسیں کہ ہندوستان میں اسلام خطرے میں ہے۔اس تقریب میں اپنے خطاب کی ابتداء میں موہن بھاگوت نے کہا کہ وہ نہ تو اپنی شبیہ کیلئے اس تقریب میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہی ووٹ بینک کی سیاست کرنے کیلئے۔سنگھ نا تو سیاست میں شامل ہے اور نہ اسے اپنی شبیہ بنانے کی فکرہے۔سنگھ قوم کو مضبوط بنانے اور معاشرے میں سب کی فلاہ وبہبود کیلئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: