ممبئی کے کف پریڈ علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ، بچی کی پیدائش پر مخنث نے 11 سو روپے، ساڑی اور ناریل کا تحفہ مانگا تھا، انکار کرنے پر اہل خانہ کو سبق سکھانے کیلئے بچی کو زندہ دفن کردیا

ممبئی کے کف پریڈ علاقہ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ٹرانس جینڈر(مخنث) نے ایک 3 ماہ کی بچی کو زندہ دفن کردیا۔پولیس نے بتایا کہ گذشتہ رات کنہیا چوگلےعرف کنّو نامی ایک 30 سالہ مخنث(زنخا) نےایک خاندان میں بچی کی پیدائش کے تحفہ کے طور پر کچھ رقم اور تحائف کا مطالبہ کیا لیکن اسے انکار کردیا گیا، جس کے سبب مخنث نے ان سے بحث کی، ان پر لعنت بھیجی اور انہیں بدعا دی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جمعرات 8:30 بجے کنہیا چوگلے عرف کنّو آریا نامی بچی کی پیدائش سے متعلق جاننے کیلئے امبیڈکر نگر وٹھل واڑی میں رہنے والے سچن چٹکوٹے کے پاس گیا۔کنّو پڑوس میں ہی رہتا تھا وہ چٹکوٹے کے گھر گیا اور بچی کی پیدائش پر 1100 روپے، ساڑی اور ناریل بطور تحفہ طلب کیا۔حالانکہ گھر والوں نے اسے انکار کردیا اور ان میں بحث شروع ہوگئی۔کنّو نے ان پر لعنت بھیجی اور بددعا دی۔واضح رہے کہ کرونا وباء کے دوران سچن چٹکوٹے اور اس کی بیوی کی ملازمت چلی گئی تھی جس کے سبب وہ سخت حالات سے گزر رہے ہیں۔جمعہ کی صبح 3 بجے کف پریڈ پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ آریا نامی بچی گم ہوگئی ہے جو اپنے والدین، 6 سالہ بھائی اور دادا دادی کے قریب سورہی تھی، گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ سچن چٹکوٹے  نے پولیس کو بتایا کہ رات کو اچانک انہیں اس بات کا علم ہوا کہ بچی وہاں موجود نہیں ہے۔پولیس نے بچی کے والدین سے دریافت کیا کہ کیا ان کی کسی سے کوئی دشمنی تھی یا کسی پر انہیں شک ہے؟ لیکن اہل خانہ نے ایسی کسی بات سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ہے وہ زندگی جس کا ہم ہر پانچ سال میں خود انتخاب کرتے ہیں

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ابتداء میں شبہ تھا کہ بچی کو بھیک مانگنے کیلئے اغوا کیا گیا ہو یا جمعہ کے روز اماوس ہونے کے سبب انسانی قربانی کے امکان کو بھی نظر انداز نہیںں کیا جاسکتا تھا۔کف پریڈ پولیس اسٹیشن کے سینئر افسر انسپکٹر راجکمار ڈونگرے نے کہا کہ ہم نے ان سے پوچھا کہ جمعرات کو کیا ہوا تھا تب انہوں نے مخنث کے ساتھ ہونے والی بحث کا ماجرا بیان کیا۔ہم نے فوری طور پر اس مخنث کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا تب جاکر بچی کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف ہوا۔کنّو نے بتایا کہ وہ  سونو کالے نامی اپنے ایک دوست سے ملی جس نے اس کی پریشانی کی وجہ پوچھی۔تب کنو نے چٹکوٹے کے ساتھ ہونے والے معاملے سے متعلق اسے بتایا اور دونوں نے مل کر چٹکوٹے فیمیلی کو سبق سکھانے کا منصوبہ بنایا۔رات قریب 2 بجے دونوں چٹکوٹے کے گھر پہنچے، گھر کے تمام لوگ سورہے تھے، سونو نے چپکے سے بچے کو اٹھا لیا اور اسے سمندر کے قریب لے جاکر کیچڑ میں زندہ دفن کردیا۔کنو کی نشاندہی کے بعد پولیس نے دوپہر تک بچی کی لاش نکالی اور سونو کو بھی گرفتار کرلیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: