راشن دکاندار شہریان کا استحصال بند کریں،شہر کی غریب عوام کو راشن دکان سے پورا پورا راشن ملنا چاہیے، پریس کانفرنس سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے پرانت آفیسر اور ایف ڈی او کے ذریعے تیار کردہ فارم کی تفصیل پیش کی

مالیگاؤں: رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت نے غیرب عوام کی سہولت کیلئے راشن دکانوں کے ذریعے راشن فراہم کرنے کا ایک نظام بنایا ہوا ہے۔گذشتہ سال کرونا وباء کے سبب کاروبار شدید طور پر متاثر ہوئے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بھکمری کا شکار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ان تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ مسلسل کئی ماہ سے کوشش کررہے ہیں شہر میں راشن دکانوں سے غریب عوام کو وہ تمام اشیاء مل سکے جو انہیں ملنی چاہیے۔مفتی محمد اسمعیل نے مزید کہا کہ شہر میں کچھ راشن دکاندار عوام کا استحصال کرتے ہیں، ایک راشن کارڈ ہولڈر کو جتنا راشن ملنا چاہیے اس سے کم راشن دیتے ہیں، پورا راشن دینے میں ٹال مٹول کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پرانت آفیسر اور ایف ڈی او کی جانب سے ایک فارم تیار کیا گیا ہے ، اس فارم میں کارڈ ہولڈر کا پورا نام اور راشن دکانوں سے ملنے والی اشیاء کی تفصیلات درج ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق رکن اسمبلی نے کہا تھا کہ بنکروں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے انہیں خود راشٹروادی بھون کی 43 سیڑھیاں چڑھ کر آنا ہوگا تب وہ سوچیں گے کہ ان کو کیا کرنا ہے۔اس تعلق سے ایک سوال کے جواب میں مفتی محمد اسمعیل نے کہا کہ وہ زمینی سطح پر کام کرنے کے قائل ہیں اور اس بات کو عوام اچھی طرح جانتی ہے۔اسلئے پاورلوم صنعت سے منسلک تمام افراد کو ان کی آفس پر آنے کی ضرورت نہیں وہ خود ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ان کے پاس جائیں گے ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: