امریکہ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا۔56 سالہ مائیکل پوکرڈ موت کے منہ سے بچ کر نکلے۔مائیکل لابسٹر ڈرائیور ہیں اور گذشتہ 40 برسوں سے اس پیشے سے وابستہ ہے۔وہ سمندر سے مختلف جانوروں کو پکڑ کر بازار میں فروخت کرتے ہیں۔ہمیشہ کی طرح گذشتہ روز بھی وہ ہیرنگ کیو ساحل پر موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سمندر میں چھلانگ لگائی اور 35 فٹ گہرائی میں چلے گئے۔اسی دوران ایک وہیل نے انہیں نگل لیا۔مائیکل نے بتایا کہ اچانک مجھے ایک جھٹکا لگا اور اس کے بعد چاروں طرف اندھیرا پھیل گیا۔پہلے لگا کہ کسی شارک نے حملہ کردیا ہے اور اب بچنا مشکل ہے۔حالانکہ مجھے جلد ہی احساس ہوگیا کہ یہ شارک نہیں ہے کیونکہ مجھے دانت نہیں لگے اور نہ ہی کسی طرح کا زخم آیا۔مائیکل نے بتایا کہ میں مچھلی کے منہ سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے لگا۔اسی وقت وہیل نے سر کو جھٹکا دیا، مجھے روشنی دکھائی دی اور دوسرے ہی پل میں سمندر میں تھا۔وہیل نے مجھے اگل دیا۔مائیکل قریب 30 سکینڈ تک وہیل کے منہ میں رہا۔مائیکل نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں وہیل کے منہ سے باہر کیسے نکل آیا۔مائیکل کے دوست جوشییا مویو نے اسے سمندر سے باہر نکالا جو کشتی پر موجود تھا۔مویو نے بتایا کہ اچانک ہی کشتی کے سامنے پانی کی بڑی لہر اٹھی جس کے ساتھ مائیکل باہر نکل آیا۔باہر نکالنے کے بعد اسے ساحل پر لایا گیا اور متعلقہ افسران کو تمام تفصیلات بتائی گئی۔پرونس ٹاؤن فائر محکمہ نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غوطہ خور کے پیر میں چوٹ آئی ہے۔مائیکل کے مطابق انہیں ایسا لگا کہ ان کا پیر ٹوٹ گیا ہے لیکن ڈاکٹروں نے کہا کہ انہیں صرف معمولی چوٹ آئی ہے اور وہ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے۔مائیکل نے اپنی اس کہانی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پرونس ٹاؤن راحت رسانی محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔
Unbelievable Story
Post A Comment:
0 comments: