آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے حزب اختلاف جماعتوں کو متحد کرنے کوشش، شاہ رخ خان بنا سکتے ہیں پی کے کی زندگی پر ویب سیریز؟

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو زبردست کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے شرد پوار اور شاہ رخ خان سے ملاقات کی۔اطلاعات کے مطابق پرشانت کشور ممتا بنرجی کی کامیابی پر لوگوں کو مطارکباد دے رہے ہیں انہوں نے آج شرد پوار کے ساتھ لنچ کیا اور ڈنر کیلئے شاہ رخ خان کے گھر پہنچے۔ایسا کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان پرشانت کشور کی زندگی پر ایک ویب سیریز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جمعہ کے روز پرشانت کشور نے این سی پی سربراہ شرد پوار کی ملاقات کی اور 4 گھنٹوں تک این سی پی سربراہ سے تفصیلی گفتگو کی۔واضح رہے کہ یہ ملاقات شرد پوار کے ممبئی میں واقع بنگلے پر ہوئی۔اس ملاقات کے بعد ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اس ملاقات کا مقصد 2024 لوک سبھا انتخابات میں حزب اختلاف جماعتوں کو متحد کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق پرشانت بنگال انتخابات میں ممتا بنرجی کی حمایت کرنے والے تمام لیڈران سے ملاقات کریں گے۔پوار سے ملاقات کے بعد پرشانت، شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے ان کی رہائش منت پہنچے۔ایسا کہا جارہا ہے کہ گذشتہ پانچ سال میں نریندر مودی، نتیش کمار اور دیگر سیاسی لیڈران کیلئے سیاسی حکمت عملی بنانے اور انہیں کامیابی دلانے والے پرشانت کشور کی ان خوبیوں پر شاہ رخ خان ایک ویب سیریز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
 

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: