سات دنوں میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کا حکم، بعد ازاں سخت کارروائی کا انتباہ 

مالیگاؤں: ندی کے کنارے آباد مکینوں کو کارپوریشن کی جانب سے انتباہی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ سات دنوں میں ناجائز تجاؤزات ہٹانے کا حکم بھی دیا گیا۔ جاری ماہ میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے سبب شہر مالیگاؤں کے کئی علاقوں میں درخت گرنے اور الیکٹرک پول گرنے کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہری حدود میں واقع موسم ندی, گرنا ندی اور اواڑی نالے کے اطراف بڑی تعداد میں مکانات، جانوروں کے طبیلے اور بستیاں آباد ہوچکی ہیں۔ برسات میں اکثر اوقات ان ندیوں میں طغیانی کیفیت آتی ہے اس صورتحال کے پیش نظر مونسپل کارپوریشن کمشنر بھالچبدر گوساوی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام ندیوں اور نالہ کے اطراف کے ساکنین غیر قانونی اور غیر منظور شدہ جھوپڑپٹیوں کو ہٹا لیں اور ان جگہوں کو پوری طرح سے صاف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو سات دنوں کی مہلت دی جاتی ہے۔اگر سات دنوں میں ناجائز تجاؤزات ہٹائے نہیں گئے تو کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ان پر کاروائی کی جائے گی۔ 

ان غیر قانونی قبضہ جات کو صاف کرنے کے بعد اس کے اخراجات متعلقین سے وصول کئے جائیں گے۔اس کے بعد بھی اس طرح کے ناجائز تجاؤزات صاف نہیں ہوتے اور مستقبل میں کوئی نقصان ہوتا ہے تو کارپوریشن اس کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔شہریان اس بات کو نوٹ کرلیں اور قبل از وقت اپنے تجاوزات کو صاف کرلیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ کچھ ماہ قبل قلعہ کے اطراف ناجائز قبضہ کے خلاف لوک آیوکت (ممبئی) میں شکایت کے بعد ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے مالیگاؤں کے زمینی قلعہ کا دورہ کیا تھا۔جس کے بعد شہر کے سیاسی حلقوں میں بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: