منموہن حکومت میں پیٹرول کی قیمت73 روپے ہونے پر اپنی کار کو آگ لگانے کی بات کرنے والے امیتابھ اب خاموش کیوں ہیں؟ شاید لاک ڈاؤن کے سبب ان کے پاس پیسے نہیں ہیں یا کرونا کے سبب ان کی یاداشت کمزور ہوگئی ہے؟: پپو یادو

سابق رکن پارلیمان اور جن ادھیکاری پارٹی سربراہ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے مدعے پر اداکار امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔پپّو یادو نے کہا کہ جب میں جیل سے رہا ہو جاؤں گا تب امیتابھ بچن کو 100 روپے لیٹر والا پیٹرول دوں گا تاکہ وہ اپنی کار کو آگ لگا سکیں۔پپو یادو نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ جیل سے رہا ہوتے ہی اس بار میں سب سے پہلے امیتابھ بچن سے ملنے جاؤں گا۔ 2012 سے ہی انہیں اپنی کار پر پیٹرول ڈال کر نذر آتش کرنے کی خواہش ہے۔ شاید لاک ڈاؤن کے سبب ان کے پاس پیسے نہیں ہیں یا ہوسکتا ہے کرونا کے سبب ان کی یاداشت کمزور ہوگئی ہے۔جیل سے رہا ہونے کے بعد امیتابھ بچن سے ملنے جاؤں گا اور انہیں 100 روپے کا پیٹرول خرید کر دوں گا تاکہ وہ اپنی کار پر پیٹرول ڈال کر نذر آتش کرنے کی اپنی خواہش کو پورا کرسکیں۔پپو یادو نے کہا کہ جب پیٹرول 73 روپے لیٹر ہوا کرتا تھا تب امیتابھ بچن اپنی کار پر پیٹرول ڈال کر اسے جلانا چاہتے تھے، اب تو پیٹرول 102 روپے لیٹر ہوگیا۔واضح رہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، مہنگائی پر حکومت کا بالکل قابو نہیں رہا۔ملک کے کئی حصوں میں پٹرول کی قیمت 107 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔مسلسل بڑھتی مہنگائی، کرونا کا قہر اور لاک ڈاؤن کے سبب عام آدمی کی پریشانیوں میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ایسا نہیں کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں پہلی بار اضافہ ہوا ہے، منموہن سنگھ حکومت کے دور میں پیٹرول کی قیمت 73 روپے تک پہنچ گئی تھی لیکن اس وقت لوگوں کو بولنے کی آزادی تھی، امیتابھ بچن جیسے لوگ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے متعدد ٹوئیٹ کیا کرتے تھے۔آج پیٹرول کی قیمت 102 روپے تک پہنچ گئی ہے لیکن بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن خاموش ہیں۔یہ وہی امیتابھ بچن ہیں جو پیٹرول 73 روپے لیٹر ہونے پر پیٹرول پمپ پر کہتے تھے ٹنکی میں مت ڈالو کار پر اسپرے کردو تاکہ میں اس کار کو آگ لگا کر جلا دوں۔پپو یادو نے بچن کا وہ ٹوئیٹ یاد دلایا ہے کہ اب تو پیٹرول 102 روپے لیٹر ہوگیا ہے چلو آگ لگاتے ہیں آپ ہی کار کو۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: