لاک ڈاؤن میں کام بند ہونے کی وجہ سے پرانی سویفٹ کار کو اسپورٹس کار میں تبدیل کردیا،اسپورٹس کار چلانا میرا خواب تھا: نورالحق

آسام کے کریم گنج ضلع میں ایک موٹر میکانک نے محدود وسائل کا استعمال کرکے ایک لگزری کار بنائی ہے۔کریم گنج کے بھانگا علاقے میں رہنے والے موٹر میکانک نورالحق نے ایک پرانی ماروتی سویفٹ کار کو اسپورٹس کار میں تبدیل کردیا جو لیمبورگنی کی طرح دکھائی دیتی ہے۔30

 سالہ نورالحق نے کہا کہ انہوں نے اس کام کیلئے 6.2 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔ لیمبورگنی جیسی اسپورٹس کار چلانا ان کی دیرینہ خواہش تھی۔نورالحق نے کہا کہ ایسی اسپورٹس کار بنانا اور چلانا میرا خواب تھا۔مجھے لیمبورگنی کاریں پسند ہیں۔میں ایک پرانی ماروتی سویفٹ کار کو اپنے خوابوں کی کار میں تبدیل کردیا ہے۔پیشے سے موٹر میکانک نورالحق بھانگا علاقے میں ایک گیرج کے مالک ہیں۔کرونا کی پہلی لہر نے ان کا کام کاج ٹھپ کردیا اور وہ گھر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے، تب انہوں نے ایک پرانی ماروتی سویفٹ کار کو اٹالئین لگزری کار لیمبورگنی بنانے کا فیصلہ کیا۔نورالحق نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے میں اس کام میں لگا ہوا ہوں، میرے اس پروجیکٹ کا خرچ 6 لاکھ سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب سے پہلے میں نے یو ٹیوب ویڈیو دیکھ کر ایک لیمبورگنی ماڈل کے کچھ پارٹس بنانے کی شروعات کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے لیمبورگنی کار کی قیمت معلوم ہے لیکن ایسی کار چلانا میرا خواب تھا اور آخر کار میں نے ایک ایسی کار بنا لی۔سوشل میڈیا پر اپنی موڈیفائڈ کار کی کچھ تصاویر پوسٹ 

کرنے کے بعد نورالحق مقامی سطح پر کافی مشہور ہوچکے ہیں۔ان کے گیرج میں ان کی بنائی ہوئی خار کے ساتھ سیلفی لینے والی کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔نورالحق نے کہا کہ اب ان کی خواہش ہے کہ وہ فراری کی طرح ایک کار بنائیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: