ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو این سی بی نے آج بدھ کے روز اقبال کاسکر کو گرفتار کیا ہے۔منشیات معاملے میں پروڈکشن وارنٹ پر اقبال کاسکر کو حراست میں لیا گیا ہے۔حال ہی میں این سی بی نے چرس کے دو بڑے ذخائر ضبط کئے تھے۔جسے پنجاب کے کچھ لوگ موٹر سائیکل کے ذریعے کشمیر سے ممبئی لایا کرتے تھے۔اس معاملے میں قریب 25 کلو گرام چرس ضبط کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران این سی بی کو اس معاملے میں انڈرورلڈ کے ملوث ہونے کے سراغ ملے۔اسی وجہ سے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو این سی بی نے حراست میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اقبال کاسکر کو این سی بی دفتر لایا جائے گا۔اس معاملے کی تفتیش کے دوران این سی بی کو ٹیرر فنڈنگ اور ڈرگس سپلائی میں انڈرورلڈ کنکشن کے اہم سراغ ملے تھے۔اس بنا پر این سی بی نے ممبئی کے کئی مقامات پر چھاپہ مارا تھا۔گرفتار ملزمین سے پوچھ تاچھ اور چرس کی سپلائی کے تار اقبال کاسکر سے جڑنے کا سراغ ملنے کے بعد داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Iqbal Kaskar Arrested
ڈرگس معاملے میں انڈرورلڈ کنکشن کا سراغ ملنے کے بعد این سی بی کا ممبئی کے کئی مقامات پر چھاپہ، اقبال کاسکر این سی بی کی حراست میں
Post A Comment:
0 comments: