سبھاش پرتھوی رام مالو کی شکایت پر وڈنیر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج، مزید تفتیش جاری

مالیگاؤں: پولیس کنٹرول روم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شکایت کنندہ نوکار کالونی کے ساکن سبھاش پرتھوی رام مالو(58) نے وڈنیر پولیس اسٹیشن میں آٹھ جانور چوری ہونے کی شکایت درج کروائی۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں کچھ ملزمین نے 15 جون 2021 کو 60 روپے مالیت کے جانور جس میں گائے اور بیل شامل تھے، چوری کئے۔اس کے بعد 22 جون 2021 کو دو چوروں نے پانجرہ پل پر واقع سبھاش پرتھوی رام مالو کی گئو شالہ میں گھسنے کی کوشش کی لیکن واچ مین کی آہٹ ان کر چوروں نے راہ فرار اختیار کرلی۔اس معاملے میں مذکورہ پولیس نے سبھاش پرتھوی رام مالو کی شکایت پر نا معلوم ملزمین کے خلاف تحفظ مویشی ایکٹ کی قلم 82/2021/379 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: