کارپویشن حدود میں بسنے والے معذوروں سے دیویانگ سوسائٹی کی اپیل، فارم پُر نہ کرنے والے وظیفہ حاصل نہیں کر سکیں گے
مالیگاؤں(پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں دیویانگ سوسائٹی کے ذریعے کارپوریشن حدود میں سکونت پذیر تمام معذوروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ 2021 میں وظیفہ پانے کیلئے دیویانگ سوسائٹی کے مندرجہ ذیل مراکز سے فارم حاصل کرلیں اور اسے پُر کر کے جمع کروادیں۔فارم پر کرکے جمع نہ کرنے والے وظیفہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رہنے والے تمام معذوروں کو کارپوریشن کی جانب سے 2019 اور 2020 میں وظیفہ دیا جاچکا ہے۔ امسال وظیفہ حاصل کرنے کیلئے جلد از جلد فارم حاصل کریں اور اسے پر کر کے دیویانگ سوسائٹی کے مراکز پر جمع کردیں۔دیویانگ سوسائٹی کے ان مراکز سے فارم حاصل کیا جاسکتا ہے۔
1)قدیر پان اسٹال (مرزا غالب روڈ، نزد بڑی مکہ مسجد، جونا فاران کے سامنے
2) موتی واچ، چندن پوری گیٹ مدینہ مسجد کے بازو میں
3) انس واچ، امن چوک العزیز ہوٹل کے سامنے
4) کرم اللہ صابن والے، اسلامپورہ واحد سیٹھ کی چکی کے سامنے
5) آصف شاہ، رام سیتو پان اسٹال، اردو لائبریری کے سامنے
6) عمران برتن والے، دت نگر بڑی مالیگاؤں کے پیچھے، نزد شکیل بیرنگ والے
7) راکیش بدھانے، بالاجی انٹرپرائزیس این ڈی سی سی بینک کے بازو سے سٹانہ روڈ سوئیگاؤں
8) ایکتا پان اسٹال، نزد ابراہیم ہوٹل سمکسیر
Post A Comment:
0 comments: