پیٹرول پمپ پر منور رانا کے بیٹے کی کار پر دو راؤنڈ فائرنگ، تبریز رانا بال بال بچ گئے، ملزمین فرار
یوپی رائے بریلی کے سدرکوتالی علاقے ترپلا چوراہے کے قریب مشہور شاعر منور رانا کے بیٹے کی کار پر کچھ بدمعاشوں نے فائرنگ کردی۔بدمعاشوں نے تریپلا پیٹرول پمپ پر دو راؤنڈ فائرنگ کی دونوں گولیاں انکی کار پر لگیں اور حملہ آور فرار ہوگئے۔موقع پر پہنچی پولیس اس واردات کے چشم دید گواہوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس معاملے کی تفتیش اور ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا رائے بریلی سے تعلق رکھتے ہیں اور طویل عرصے سے لکھنئو میں مقیم ہیں۔ان کے بیٹے تبریز بھی ان کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔پیر کی شام جب وہ اپنی کار سے لکھنئو جارہے تھے اسی وقت تریپلا میں واقع پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ان پر یکے بعد دیگرے دو راؤنڈ فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔تبریز گاڑی کے اندر بیٹھے ہونے کی وجہ سے بال بال بچ گئے۔پولیس نے تبریز رانا کا بیان درج کرنے کے بعد بدمعاشوں کی تلاش تیز کردی ہے۔تبریز کا زمینوں کا کام ہے لیکن انہوں نے اس معاملے میں کسی سے ذاتی رنجش کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: