مالیگاؤں: بنکر تنظیموں کی جانب سے مختلف مطالبات کو لیکر 22 جون بروز منگل سے شہر کی پاورلوم صنعت کو بے مدت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس فیصلے کو لیکر شہر کی کئی پاورلوم تنظیموں نے حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔لیکن اسکے برعکس شہر کی مزدور یونین بھی مزدوروں کی تنخواہ کو لیکر میدان میں آگئی ہیں۔اس درمیان شہر میں پاورلوم بند کے فیصلے کو لیکر کسی طرح کا کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو اس مقصد کے تحت پولیس انتظامیہ کی جانب سے معقول پولیس بندوبست بھی کیا جائے گا۔
وہیں آج شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کی گئی جس میں 22 جون سے بے مدت بند ہونے والے پاورلوم کارخانوں کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے ہدایت دی گئی ہے کہ پاورلوم کاروبار بند کے دوران جاری کسی بھی کارخانے کو جبراً بند کروانے کی کوشش نہ کی جائے۔اگر کسی شخص یا پاورلوم تنظیموں کی جانب سے زبردستی پاورلوم کارخانہ بند کروانے کی شکایات موصول ہوتی ہے تو پولیس کی جانب سے ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس تعلق سے پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تمام پاورلوم تنظیموں کو ایک نوٹس دی جاچکی ہے۔لہذا پاورلوم بند کے دوران پولیس انتظامیہ کا تعاون کریں۔
Post A Comment:
0 comments: