اسٹار کھلاڑی نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا، رونالڈو کے کوکا کولا کی بوتل ہٹانے کے بعد پوگبا کا جراءت مندانہ اقدام

فرانس فٹ بال ٹیم کے اسٹار مڈ فلڈر پال پوگبا نے پریس کانفرنس کی میز سے ہینکن شراب کی بوتل ہٹاکر شہ سرخیوں میں جگہ بنالی ہے۔دراصل یورو 2020 میں منگل کے روز جرمنی سے مقابلے کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران پال پوگبا نے ہینکن کمپنی کی شراب کی بوتل کو میز سے ہٹا دیا اور اسے نیچے رکھ دیا۔واضح رہے کہ ہینکن شراب کمپنی یورو 2020 کے بڑے اسپانسروں میں شامل ہے۔لیکن 2019 میں اسلام قبول کرنے والے فٹ بالر پال پوگبا جب کانفرنس کیلئے آئے تو میز پر شراب کی بوتل دیکھ کر وہ ناخوش نظر آئے۔واضح رہے کہ پوگبا پہلے ایسے مسلم کھلاڑی نہیں ہیں جنہوں نے شراب کے خلاف اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی ہے جبکہ اس سے قبل انگلینڈ کے کرکٹرمعین علی اور راشد خان نے بھی ٹیم کی 2019 ورلڈ کپ کی کامیابی کے جشن میں شراب کے استعمال کئے جانے کے وقت دوری اختیار کرلی تھی۔پوگبا نے متعدد مواقع پر اپنے مذہبی شعار کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے یوروپا لیگ کے دوران رمضان المبارک میں روزہ رکھ کر میچ کھیلا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے عوامی سطح پر اعلان بھی کیا ہے کہ وہ شراب کا استعمال نہیں کرتے۔اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو نے بھی کانفرنس کی میز سے کوکا کولا کی بوتل ہٹاکر عوام کو ایک پیغام دیا تھا۔جس کے سبب کوکا کولا کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Click Here to Watch Video : ویڈیو دیکھیں



Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: