ساتھیوں کے ساتھ مل کر سگی بہن کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والی لڑکی اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار

دہلی کے نہال وہار میں ایک خاتون کے مکان میں دو بدمعاشوں نے لوٹ کی واردات انجام دی۔متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سر پر پستول رکھ کر ملزمین نے لوٹ کی اور مکان کو باہر سے مقفل کر کے فرار ہوگئے۔متاثرہ کی شکایت میں پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کا آغاز کیا اور حیران کردینے والے انکشافات کئے۔پولیس کی تفتیش میں اس بات کا خلاصہ ہوا یہ یہ واردات کسی اور نے نہیں بلکہ متاثرہ کی بہن نے کروائی تھی۔نہال وہار میں رہنے والی خاتون نے گھر ہونے والی اس واردات کی پولیس میں شکایت کے بعد پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پتہ لگایا کہ ملزمین نے ایک اسکوٹی پر آئے تھے جو مکان سے 200 سے 250 میٹر کی دوری پر کھڑی تھی۔واردات کے بعد متاثرہ کی چینخ وپکار سب کر سن کر کچھ پڑوسیوں نے ملزمین کا تعاقب کیا لیکن وہ اسکوٹی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اسکوٹی کے نمبر سے پولیس نے اس کے مالک کا پتہ لگایا لیکن وہاں پہنچنے پر پتہ چلا کہ وہ گذشتہ تین سال سے وہاں نہیں رہتا۔پولیس نے چالاکی کرتے ہوئے اسکوٹی وہیں کھڑی کردی۔کچھ وقت بعد ہی ایک شخص اسکوٹی لینے وہاں پہنچا تب پولیس نے اسے دبوچ لیا۔گرفتار کئے گئے ملزم کا نام سنی ہے۔اس نے پوری واردات کا خلاصہ کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے جیوتی عرف پری نامی ایک لڑکی کے ساتھ مل کر اس واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔جیوتی نے اسے بتایا تھا کہ اس کی بہن کے گھر میں ایک بڑی رقم رکھی ہوئی ہے۔پولیس نے اس انکشاف کے بعد اپنی ہی بہن کے گھر چوری کروانے والی جیوتی نامی لڑکی کو بھی گرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزم کے پاس سے ایک پستول بھی برآمد کی ہے۔اطلاعات کے مطابق پب جی گیم کھیلنے کے دوران جیوتی اور سنی کی ملاقات ہوئی تھی۔جیوتی شراب اور پب جی گیم کی عادی تھی، اسے اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے پیسوں کی ضرورت تھی اسلئے اس نے اپنی بہن کو لٹنے کا منصوبہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ سنی ڈابری ایکسٹینشن کا رہنے والا ہے وہ گذشتہ 3 سال سے پرنٹنگ پریس میں کام کررہا ہے۔لاک ڈاؤن کے سبب پریس بند ہونے کی وجہ سے وہ ڈیلیوری بوائے کا کام کررہا تھا۔جیوتی اپنی ماں اور دو چھوٹی بہنوں کے ساتھ رہتی ہے۔وہ پہلے ایک سکینڈ ہینڈ کا ڈیلر کے ساتھ کام کرتی تھی، لیکن فی الحال وہ بے روزگار تھی۔اسے پب جی گیم اور شراب کی لت ہے اس لئے اسے پیسوں کی ضرورت تھی۔اس نے اپنی سگی بہن کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ اسے اندازہ تھا کہ اس کی بہن کے گھر میں 50 سے 60 ہزار کی رقم ہمیشہ ہوتی ہے۔واردات والے دن جیوتی نے اپنی بہن کے گھر کا چکر لگایا اور جیسے ہی اس کا بہن کا شوہر گھر سے نکلا اس نے اپنے ساتھیوں کو اس کی اطلاع دی اور پھر واردات انجام دی گئی۔
 

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: