دو روز سے لاپتہ ہیمانشی کی لاش یمونا ندی سے برآمد، خودکشی یا قتل؟پولیس تفتیش میں مصروف

گذشتہ روز دہلی کے کشمیری گیٹ کے قریب یمونا ندی سے سوشل میڈیا فیم ہیمانشی نامی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔24 جون کی رات ہیمانشی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔لیکن اس سے قبل کہ پولیس اس لڑکی کو تلاش کرپاتی، سنیچر کے روز یمونا ندی میں ہیمانشی کی لاش ملی۔براڈی پولیس اسٹیشن میں 24 جون کو ہیمانشی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔شکایت میں کہا گیا تھا کہ ہیمانشی 24 جون کی صبح سنت نگر براڈی میں واقع اپنے گھر سے نکلی تھی لیکن رات تک واپس نہیں لوٹی۔اس کا فون بھی بند تھا۔معاملے کی جانچ کے دوران پولیس کو ہیمانشی کا لاسٹ لوکیشن براڈی کے پاس ہی ملا۔کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہاتھ لگے جس میں ہیمانشی سگنیچر بریج کی جانب جاتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ میں ایسا گمان ہوا کہ 24 جون دوپہر 3 بجے کے قریب ہی ہیمانشی نے یمونا میں چھلانگ لگائی تھی۔جس کے بعد سنیچر کے روز اس کی لاش کشمیری گیٹ کے پاس ملی۔پولیس کے مطابق ہیمانشی کے جسم پر کسی طرح کی چوٹ کے نشانات نہیں تھے۔فی الحال لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے، پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ہیمانشی نے خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: