آرکوگیج نامی کمپنی کو 20 بیلین ڈالز کا نقصان، بلوم برگ ویب سائٹ کے مطابق اب تک کسی بھی شخص نے اتنی تیزی سے اتنی بڑی رقم نہیں گنوائی
پندرہ کھرب روپے کوئی معمولی رقم نہیں ہوتی۔یہ رقم کسی بھی انسان کی کئی پیڑیوں کیلئے کافی ہوگی۔لیکن ایک شخص نے یہ رقم محض دو دن میں گنوا دی۔دراصل ساؤتھ کوریا کے ایک ٹریڈ ایکسپرٹ کو ہونے والے اس نقصان سے پورا مارکیٹ حیران ہے۔57 سالہ ٹریڈ ایکسپرٹ سنگ کوک ہاونگ محض دو دن میں 15 کھرب کی رقم گنوا چکے ہیں۔انہوں نے امسال مارچ کے اخیر میں یہ رقم گنوائی تھی۔اگر وہ مارچ کے ابتدائی دنوں یہ رقم نکال لیتے تو آج ان کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتا۔1982میں سنگ کوک ہوانگ ساوتھ کوریا سے امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔ہوانگ نے لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے تعلیم حاصل کی۔اس کے بعد انہوں نے کارنیگی میلینو یونیورسٹی سے ایم بی اے کی پڑھائی مکمل کی۔دو سکیورٹی فرم کے سیلس مین رہے۔اس کے بعد 1996 میں انہیں بڑا موقع ملا اور ٹائیگر مینجمینٹ کمپنی میں بطور اینالسٹ
Analyst
ان کا تقرر ہوا۔
ہوانگ کافی تیزی سے ترقی کرنے لگے۔2000 کی ابتدا میں ٹائیگر ایشیاء مینجمنٹ کے نام سے اپنی کمپنی قائم کرلی۔اس کمپنی ایشین اسٹاکرس پر اپنی توجہ مرکوز کی اور ترقی کی منازل طے کی۔لیکن 2013 میں ہوانگ کو کافی کاروباری دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔یو ایس سکیورٹی ریگولیٹرس نے ہوانگ پر انسائڈر ٹریڈنگ کا الزام عائد کیا۔جس کے سبب ان کا کاروبار متاثر ہونے لگا۔ہوانگ نے 2013 میں آرکوگیج نامی ایک دوسری کمپنی کی بنیاد ڈالی اور ایک بار پھر ترقی کرنے لگے۔اس کمپنی کے پورٹ فولیو میں ایمیزون، فیس بک، لنکڈ ان اور نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں شامل تھیں۔ہوانگ کئی بینکوں سے قرض لے کر 100 بیلین ڈالرس کا زبردست پورٹ فولیو تیار کرچکے تھے۔ہوانگ کا مجموعی اثاثہ 20 بیلین ڈالر ہوچکی تھی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ہوانگ اپنے عروج کے وقت 30 بیلین ڈالر تھی۔حال ہی میں جاری کی گئی دنیا کے دس امیروں کی فہرست میں مکیش امبانی دسویں نمبر پر تھے جن کا مجموعی اثاثہ 84.5 بیلین ڈالرس ہے۔اچانک ہوانگ کے حالات دوبارہ بگڑنے شروع ہوگئے اور 26 مارچ کو خبر آئی کہ آرکو گیج نے قرض میں ہیرا پھیری کی ہے جس کی بنیاد پر کمپنی بیلین ڈالرز کا پورٹ فولیو بنا رہی تھی۔ہوانگ نے 20 بیلین ڈالرز کے وایاکام سی بی ایس کے شیئر خریدے تھے۔مارچ کے اخیر میں وایا کام کے شیئر میں بہت زیادہ گراوٹ آئی اور بینک نے آرکو گیج سے روپے واپسی کا مطالبہ کیا۔جب ہوانگ کی کمپنی پیسے لوٹانے میں ناکام رہی تو بینک نے ہوانگ کی املاک ضبط کرلی اور اسے فروخت کردیا۔جس کے سبب ہوانگ کو 20 بیلین ڈالر یعنی 15 کھرب روپئے کا نقصان ہوا۔آرکوگیج کے نقصان کو ماڈرن فائنانشیل دور کا سب سے بڑا اور تاریخی نقصان قرار دیا جارہا ہے۔بلوم برگ ویب سائٹ کے مطابق اب تک کسی بھی شخص نے اتنی تیزی سے اتنی بڑی رقم نہیں گنوائی ہے۔
Post A Comment:
0 comments: