چنکارا نسل کی ہرن کا ایک لاکھ روپے مالیت کا 25 کلو گوشت، ترازو اور ایک موٹر سائیکل ضبط، ایک ملزم مفرور

مالیگاؤں: 8 اپریل بروز جمعرات مالیگاؤں شہر اے سی پی چندرکانت کھانڈوی اور فاریسٹ محکمہ نے خفیہ معلومات کی بنا پر درے گاؤں گٹ نمبر 68 میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں ہرن کا گوشت ضبط کیا تھا۔ اس معاملے میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق گرفتار کئے گئے نوجوان چنکارا نسل کی ہرن کے گوشت فروخت کررہے تھے۔گوشت کی مقدار تقریبا 15 کلو بتایا جارہا ہے جس کی مجموعی قیمت ایک لاکھ روپئے ہے۔پولیس نے گوشت اپنے قبضے میں لینے کے بعد 9 اپریل جمعہ کے روز ملزمین کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزمین کو 12 اپریل تک پولیس تحویل میں رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ملزمین میں مدثر احمد عقیل احمد (37) ساکن چونا بھٹی بیلباغ، شیخ شبیر شیخ رزاق (41) ساکن گلی نمبر 3 کمالپورہ، سید مبین سید ہارون (43) ساکن سورے نمبر 15 کمالپورہ شامل ہیں۔تمام ملزمین کا تعلق مالیگاؤں سے ہے۔اس معاملے میں ایک ملزم فرار بتایا جارہا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق محکمہ فاریسٹ نے مجرمین کے ضبط سے 25 کلو ہرن کا گوشت ایک موٹر سائیکل اور ایک کلہاڑی برآمد کی ہے۔اور مجرمین پر ایکٹ 1972 کی دفعہ 9/39/38 کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس تحویل میں روانہ کیا گیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: