آئی پی ایل سیزن-14 کے پہلے میچ میں بنگلور کا دھماکے دار آغاز، اے بی ڈیولیئرس کی شاندار بلے بازی

آئی پی ایک کے 14 ویں سیزن کے پہلے مقابلے میں رائل چیلینجرس بنگلور نے اے بی ڈیولیئرس کی شانداری بلے بازی اور ہرشل پٹیل کی نپی تلی گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس کو کراری شکست سے دوچار کیا۔2013 سے اب تک آئی پی ایل کے کسی بھی سیزن کے پہلے مقابلے میں ممبئی انڈینس  کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔بنگلور نے اس سیزن کا پہلا مقابلہ دو وکٹوں سے جیت لیا۔اس سے قبل ممبئی انڈینس ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے اتری اور 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنوں کا ہدف مقرر کیا۔جس کے جواب میں رائل چیلینجرس بنگلور کی ٹیم نے اے بی ڈیولیئرس کی 48 رنوں کی شاندار پاری کی مدد سے میچ کے آخری اوور میں فتح اپنے نام کرلی۔اسی کے ساتھ کوہلی کی ٹیم نے اس سیزن میں کامیابی کے ساتھ آغاز کیا ہے۔رائل چیلینجرس کی جانب سے ہرشل پٹیل نے قاتلانہ گیندبازی کرتے ہوئے 4 اوور میں صرف 27 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔ممبئی کی جانب سے کرس لین نے سب سے زیادہ 49 رن بنائے۔اس کے علاوہ سوریہ کمار یادو نے 30 رن بنائے۔رائل چیلینجرس نے 20 اوور کی اننگ میں 8 وکٹ کھو کر 160 رن بنائے اور شاندار فتح حاصل کی۔19 ویں اوور میں کائل جیمیسن 4 رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے اس کے بعد آخری اوور کی چوتھی گیند پر ڈیولیئرس بھی آؤٹ ہوگئے۔

17 ویں اوور کی تیسری گیند پر جسپریت بمراہ نے بنگلور کو ایک اور دھچکا دیا۔ ڈینیئل کرسچن 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آئی پی ایل میں 2015 کے بعد سے ، ڈیولیئرس نے ممبئی کے خلاف 11 اننگز میں 505 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے یہ رنز 63.12 کی اوسط اور 170.61 کی اسٹرائک ریٹ سے بنائے ہیں۔

جینسن نے میکس ویل اور شہبازکو پویلین بھیجا۔اس طرح ممبئی نے میچ میں واپسی کی۔

 رائل چیلنجرز بنگلور نے 14 اوورز میں 3 وکٹیں گنوا کر 100 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

 بنگلورکو ٹیم کے 98 رنز کے اسکور پر بڑا دھچکا لگا اور 33 رنز کے ذاتی اسکور پر ویراٹ کوہلی جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔  اپنی 33 رنز کی اننگز میں کوہلی نے 4 چوکے لگائے۔

11 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر میکسویل نے کرونال کی گیند پر 100 میٹر لمبا چھکا لگایا۔ یہ آئی پی ایل میں آخری 19 اننگز میں کھیلے گئے 171 گیندوں پر میکس ویل کے بیٹ سے پہلا چھکا ہے۔ ویراٹ کوہلی نے بطور کپتان 6000 رنز مکمل کرلیے ہیں۔ کوہلی پہلے کپتان ہیں جنھوں نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: