رسولپورہ کے 22 سالہ نوجوان عطاالرحمن نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی
مالیگاؤں (نامہ نگار) گزشتہ مہینے مالیگاوں شہر میں خودکشی کے کئی واقعات سامنے آئے تھے ، مہینہ بھر خودکشی کو لیکر شہر میں سراسیمگی پھیل گئی تھی۔ لیکن آج پھر صبح دس بجے کے قریب شہر کے رسولپورہ علاقے کے رہنے والے عطاالرحمن رفیق احمد نامی 22 سالہ نوجوان نے اپنے ہی گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تادم تحریر نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عین ممکن ہے دوپہر کے بعد اس نوجوان کی تدفین عمل میں آئے۔ بہرحال خودکشی کے واقعات کو روکنے کیلئے شہر کی سماجی تنظیموں اور سرکردہ افراد سمیت علماء کرام کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔شہر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر علماء نے اس قبل بھی رہنمائی فرمائی ہے۔نوجوانوں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدام کی اشد ضرورت ہے۔
Post A Comment:
0 comments: