درے گاؤں گٹ نمبر 68 میں پولیس اور فاریسٹ محکمہ کا چھاپہ،بڑی مقدار میں ہرن کا گوشت ضبط
مالیگاؤں: گذشتہ روز پولیس اور فارسیٹ محکمہ نے درے گاؤں گٹ نمبر 68 میں کارروائی کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو ہرن کے گوشت کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس اور فارسیٹ محکمہ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شیخ شبیر شیخ رزاق عرف علی( ساکن کمالپورہ)، سید مبین سید ہارون (ساکن کمالپورہ ) اور محمد مدثر عقیل احمد نامی تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔تینوں نوجوانوں کے قبضے سے ہرن کا گوشت برآمد کر کے فاریسٹ محکمہ نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ملزمین کو پولیس تحویل میں بھیجا گیا ہے۔اس کارروائی اے سی پی چندرکانت کھانڈوی اور فاریسٹ محکمہ کے افسران شامل تھے۔گوشت کی مقدار دیکھ کر پولیس نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ ایک سے زائد ہرن کا گوشت ہوسکتا ہے۔اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Post A Comment:
0 comments: