بزرگ کی شناخت اور ان کے اہل خانہ تک اطلاع پہنچانے کیلئے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں: شفیق اینٹی کرپشن
مالیگاؤں: آج بروز منگل شام کے قریب سات بجے ایم ایس آٹو کنسلٹ کے پاس جونا سوات ہاسپیٹل کے سامنے بے یار ومددگار پڑے ہوئے ایک معمر شخص کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایم ایس آٹو کنسلٹ کے مالک مسعود بھائی اور خالد بھائی گزشتہ تین روز سے اس معمر شخص کی نگہداشت کررہے تھے۔آج اس بزرگ کی طبعیت ناساز ہونے کے سبب آٹو کنسلٹ کے مالکان نے شفیق اینٹی کرپشن کو اس معاملہ کی اطلاع دی۔ایسا بتایا جارہا ہے کہ آج اس بزرگ کی طبعیت بگڑنے کے بعد وہ بے ہوش بھی ہوگئے تھے۔شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اس معاملہ کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے ڈاکٹر شکیل کو کال کیا جو جھوڑگا میں تھے۔ڈاکٹر شکیل کے آتے ہی ایمبولینس کے ذریعے اس معمر شخص کو سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔شفیق اینٹی کرپشن نے اپیل کی ہے کہ اس بزرگ شخص کی شناخت کریں اور ان کے رشتہ داروں تک اگر یہ خبر پہنچے تو وہ فوری طور پر سول اسپتال پہنچیں اور ان سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اس خبر اور ویڈیو کی اشاعت کا مقصد ہے کہ اس بزرگ کے اہل خانہ کو اطلاع پہنچ جائے اور آکر انہیں تابع میں لے لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سول اسپتال میں یہ قاعدہ ہے کہ مریض کے ساتھ اس کے کسی شناسا کا رہنا ضروری ہے اگر مریض کا کوئی جاننے والا نہ ہوتو اسے اسپتال میں نہیں رکھا جاتا اور اسے دھولیہ یا ناسک منتقل کردیا جاتا ہے جہاں دوران علاج خدانخواستہ کچھ ہوجانے کی صورت میں وہ اپنے طریقے سے آخری رسومات ادا کردیتے ہیں۔اسلئے گزارش ہے کہ اگر اس خبر یا ویڈیو کے ذریعے اس بزرگ کے اہل خانہ کو اطلاع موصول ہوجائے تو وہ فوری طور پر سول اسپتال پہنچیں۔
مالیگاؤں میں اس طرح کے واقعات قابل افسوس ہیں۔ اس طرح کسی بزرگ کا سڑک پر بے یار ومددگار پڑا ہونا نہایت شرم کی بات ہے کیا اب ہمارے شہر میں بھی اولڈ ایج ہوم کی ضرورت پڑے گی۔تمام قارئین سے درخواست ہے کہ اس خبر کو شیئر کریں اور بزرگ کے اہل خانہ تک اس خبر کو پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Post A Comment:
0 comments: