اب 23 مئی کو اسکالرشپ امتحانات منعقد ہوں گے،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کو پریکشا پریشد پونہ کا ای میل موصول
پونے(نامہ نگار): مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے اسکالرشپ امتحانات کا انعقاد25 اپریل 2021 کو کئے جانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔لیکن ان اسکالرشپ امتحانات 23 مئی 2021 کو منعقد ہوں گے۔اس ضمن میں 30 مارچ 2021 کو پرکشا پریشد پونہ کی نائب کمشنر شلیجا دراڑے نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ جماعت پنجم اور ہشتم اسکالرشپ امتحانات جو 25 اپریل 2021 کو منعقد کئے جانے تھے انہیں ملتوی کردیا گیا ہے۔ریاستی محکمہ تعلیم کے نائب سکریٹری راجندر پوار کے 30 مارچ کو جاری کئے گئے احکامات کی روشنی میں ان اسکالرشپ امتحانات کا انعقاد 23 مئی 2021 کو کیا جائے گا۔نیز امتحانات سے متعلق معلومات و آن لائن عریضہ فارم بھرنے کی میعاد بھی 30 مارچ سے بڑھا کر 10 اپریل 2021 کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ 25 اپریل کو 12 واں روزہ ہونے کے امکانات ہیں، نیز اسی روز مہاویر جنتی بھی رہے گی۔ اسی لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے جنرل سکریٹری ساجد نثار سر نے ریاستی وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ، سکریٹری وندنا کرشنا پرکشا پریشد پونہ سے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس ضمن میں پریکشا پریشد پونہ نے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اس مطالبہ پر غور کیا جائے گا۔
Post A Comment:
0 comments: