پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
مالیگائوں (ساجددیوان): پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں بیوپاری رفیق احمد محمد لقمان نامی 39؍ سالہ ساکن جعفر نگر نے منگل کو فریاد درج کروائی ہے۔جس گناہ رجسٹر نمبر 12؍2020 اپنی فریادمیں انہوں نے کہا کہ 9؍ لاکھ 48؍ ہزار 367؍ روپے کی گانٹھیں چوری ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گانٹھیں ملزمین کو روانہ کی تھیں مگر انہوں نے ہیرا پھیری کر کے اندراج کے رجسٹر میں تبدیلی کرکے اور کمپنی کے ثبوت کا خاتمہ کرکے غلط اندراج کیا۔ نیز پرانے رجسٹر اور اس کے ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کی اس طرح فریادی کے9؍ لاکھ 48؍ہزار 367؍روپیوں کے کپڑوں کی گانٹھیں چوری ہوئی ہیں۔ پوار واڑی پولیس نے اس فریاد پر406، 420، 465، 467، 468، 471، 34؍ کے تحت 2؍ ملزمین حبیب الرحمٰن اور فضل الرحمٰن کیخلاف گناہ کا اندراج کیا۔ مزید تحقیقات پولیس سب انسپکٹر این آر شیخ کررہے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: