شکایت کنندہ نے دفعہ 420 کے علاوہ انسداد رشوت ستانی قانون کے تحت بھی مقدمہ درج کرنے درخواست کی
مالیگاؤں: دھوکہ دہی کے ایک معاملے دفعہ 420 کے تحت داخل مقدمہ کی سماعت میں آج مقامی عدالت نے سٹیزن ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین منظور حسن ایوبی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کردیا ہے۔واض رہے کہ اس سے قبل پیر کے روز اس مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے منظور حسن ایوبی کو تین دنوں کیلئے پولیس تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔مقامی پولیس اس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز اس سماعت کا آرڈر فریقین کو دیا جائے گا۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ عدالت نے گزشتہ اور آج ہونے والی سماعت میں ملزم منظور حسن ایوبی کے خلاف انسداد رشوت ستانی Prevention of Corruption کے تحت مقدمہ درج کرنے اور تفتیش کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل سیشن کورٹ نے بھی اسی وجہ سے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس معاملے میں ملزم ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کے خلاف انسداد رشوت ستانی کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر اے سی پی کو لیٹر دیا ہے اور درخواست کی ہےکہ ملزم پر دفعہ 420 کے علاوہ انسداد رشوت ستانی کا مقدمہ بھی درج کیا جائے۔فی الحال اس معاملے کی آئندہ سماعت سے متعلق تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
منظور کی صمانت منظور 😀😀😀
ReplyDelete