باردان، ٹوپی اور گلے میں شہیدوں کے نام کی تختیاں پہن کر شہر کی شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر گشت
مالیگاؤں: شہر میں سیاسی و سماجی طور پر اپنی ایک منفرد شناخت رکھنے والے عوامی وکاس پارٹی لیڈر رضوان بیٹری والا شہیدوں کی یادگار اور شہیدوں کے یادگار پر نام لکھنے کے مدعے پر ایک انوکھا احتجاج کررہے ہیں۔واضح رہے کہ رضوان بیٹری والا اس مدعے کو لے کر باردان، ٹوپی اور پھولوں کا ہار پہنے سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق رضوان بیٹری والا کا عوام نے استقبال کیا اور اس مدعے کو اٹھانے کیلئے ان کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا ہار پہنایا گیا۔اس کے علاوہ بیٹری والا اور ان کے ساتھ اس مظاہرے میں شامل افراد کے گلے میں تختیاں لٹکی ہوئی ہیں جن پر جنگ آزادی میں شہید ہونے والے مالیگاؤں کے شہدا کے نام لکھے ہوئے ہیں۔تادم تحریر اس انوکھے احتجاج سے متعلق مکمل تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں، جلد ہی تمام تفصیلات پیش کی جائیں گی۔
Post A Comment:
0 comments: