سرکاری فیس چارٹ آفس کے باہر لگائیں, زائد فیس وصولی کرنے پر ہوگی قانونی کاروائی: ایم ڈی ایف

مالیگاؤں (پریس ریلیز) آدھار کارڈ کو لیکر شہر میں پرائیویٹ آدھار سینٹرز اور ایجنٹس کے ذریعے غریب عوام سے من مانی فیس وصول کی جارہی ہے۔ معمولی پرنٹ, نام تبدیلی,  نام درستی, موبائل نمبر اپڈیٹ, آدھار لنک اور اپانمنٹ و دیگر نام پر طرح طرح سے لوٹا اور پریشان کیا جارہا ہے. جبکہ سرکاری فیس اسطرح ہے آدھار اپڈیٹ پچاس روپے, بائیو میٹرک سو روپے, کلر پرنٹ تیس روپیے اور آدھار انرولمنٹ مفت میں ہے۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے گزشتہ ماہ سٹی کلکٹر کو شہر میں بیس سے زائد آدھار سینٹر سرکاری دفاتر و اسکولوں میں شروع کئے جانے کی درخواست دی تھی۔ لیکن آج شہر میں پرائیویٹ آدھار سینٹرز کا جال بچھ چکا ہے. عوامی نمائندوں کی اس معاملے میں کوئی نمائندگی نظر نہیں  آرہی ہے۔

ایم ڈی ایف کی جانب سے بروز پیر 11 جنوری 2020 کو پرانت آفیسر کو آدھار سینٹرز مافیا کیخلاف شکایت درج کی گئی. نیز ان پر قانونی کارروائی کی اپیل بھی کی گئی۔

احتشام شیخ بیکری والا (صدر,  ایم ڈی ایف)  نے کہا کہ ایم ڈی ایف کو آدھار سینٹر پر ہورہی دھاندلیوں, من مانی فیس وصولی, کمیشن خوری اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کی شکایت مل رہی ہیں۔ بزرگ,  خواتین اور مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے افراد صبح سے لیکر شام تک لمبی لمبی لائن میں کھڑے رہتے ہیں اور ان کا نمبر دوسرے تیسرے دن سے لیکر ہفتہ بھر بلکہ مہینوں نمبر لگانے کے بعد آتا ہے۔ جبکہ ایجنٹوں اور زیادہ پیسے دینے والوں کا کام  بغیر نمبر لگائے ہوجاتا ہے. 

عمران راشد (نائب صدر,  ایم ڈی ایف) نے کہا کہ اگر آدھار سینٹرز پر باہر بورڈ پر سرکاری فیس چارٹ نہیں لگایا گیا تو اس آدھار سینٹر کیلئے ایم ڈی ایف قانونی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہے. آدھار سینٹر مالکان اور ایجنٹس غریب عوام کو پریشان کرنا بند کردیں ورنہ آپ کی پریشانی ایم ڈی ایف بڑھادے گی۔ اب پانی سر سے اوپر چڑھ چکا ہے اور ایم ڈی ایف کے نوجوان کسی بھی آدھار سینٹر کی شکایت ملنے پر اس سینٹر کو بند کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے ترجمان اور سینئر سوشل ورکر اسامہ اعظمی نے کہا کہ ایم ڈی ایف واحد ایسی تنظیم ہے جو مسلسل عوامی رابطے میں ہے اور شہر کے بنیادی مسائل و عوامی مسائل کو اجاگر کر نیز انھیں حل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ اس تنظیم کا مقصد شہر کی تعمیر و ترقی ہے۔

نوٹ: آدھار سینٹرز کی شکایت کیلئے ایم ڈی ایف ٹیم سے رابطہ کریں۔

8180860130

9860477278

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

1 comments: