لاک ڈاؤن میں جاری کئے گئے امداری دواخانہ کو مستقل طور پر جاری رکھنے کا قابل تحسین اقدام، مخیران قوم سے طعام تعاؤن میں حصہ لینے اور تعاؤن کرنے کی اپیل

مالیگاؤں: ادارۂ اکمل کے اراکین کی جانب سے لاک ڈاؤن میں شکیل موذن امدادی دواخانہ کا آغاز کیا گیا تھا۔اس دواخانہ کو مستقل طور پر جاری رکھنے کے لئے داخانہ کیلئے وقف کردہ زمین پر نئی عمارت کی تعمیر کے منصوبہ پر عملی طور پر کام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔تاکہ ایک مستقل امدادی دواخانہ جاری کرکے عوام کی خدمت کا سلسلہ دراز کیا جاسکے۔ادارۂ اکمل کے اس اقدام اور عوامی خدمات کو دیکھتے ہوئے شہر مالیگاؤں کے مشہور و معروف عالم دین مفتی محمد طفیل قادری القاسمی( محقق فی المذاہب) نے  ادارۂ اکمل کی سراہنا کرتے ہوئے ادارۂ کے دفتر پر ایک سپاس نامہ اراکین کو تفویض کیا اور انہیں اس مستحسن اقدام کی مبارک باد دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔غور طلب ہے کہ اس امدادی دواخانہ کی تعمیر و توسیع کی غرض سے ادارۂ اکمل کے ذمہ داران و اراکین کی جانب سے مورخہ 13 فروری 2011ء بروز سنیچر مسجد زینب کے پاس توکل ہوٹل کے سامنے اوپن اسپیس رمضان پورہ میں ایک طعام تعاؤن کا پرگرام منعقد ہوگا۔اس طعام تعاؤن کا ٹکٹ در سو100 روپے ہے، اور پارسل کا نظم کیا جائے گا۔ اراکینِ ادارہ نے مخیرانِ قوم سے اس طعام تعاؤن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تعاؤن کرنے کی اپیل کی ہے۔

طعام تعاؤن کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں:

جاوید اکمل (اکمل زیراکس)            9325669222

ایڈوکیٹ امتیاز حفیظ                   9270214621

عبدالصمد جنتا                              9226972851

سلیم بھیا                                     9273522094

محمد مشرف                                9225559293

عتیق احمد میجر                           7385309075

محمد یاسین                                 9028713800

دواخانہ کا پتہ: بالے سیٹھ کمپاؤنڈ کے بازو والا روڈ، کلثوم اشرفی مسجد کے پاس، گٹ نمبر 168، پلاٹ نمبر 13 ۔شکیل مؤذن کا مکان، ادارہ اکمل آفس رمضان پورہ

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: