یوٹیوبرس، بلاگرس اور سوشل میڈیا رائٹرس کیلئے صحافت کے بنیادی اصول اور پروفیشنل جرنلزم سیکھنے کا بہترین موقع

مالیگاؤں: مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کے زیراہتمام، کوہ نور میوزک اکیڈمی، پریس کلب آف مالیگاؤں، مالیگاؤں یوٹیوبرس کلب اور مالیگاؤں بلاگرس اینڈ سوشل میڈیا رائٹرس کے اشتراک سے ایک جرنلزم ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ ورکشاپ 14 جنوری 2021ء بروز جمعرات رات ساڑھے آٹھ(8:30pm) بجے پریزم کمپیوٹر اکیڈمی، نزد نیا بس اسٹینڈ، کسمبا روڈ پر منعقد ہوگا۔

شہر کے نوجوان صحافیوں، یوٹیوبرس، بلاگرس اور سوشل میڈیا رائٹرس کو صحافت کے بنیادی اصولوں سے روشناس کروانا اور انہیں صحافت کے جدید تقاضوں سے بہرہ ور کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کرنا اس ورکشاپ کا مقصد عین ہے۔واضح رہے کہ اس ورکشاپ میں شہر عزیز سے تعلق رکھنے والے سینئر و تجربہ کار صحافیوں کے ذریعے صحافت سے متعلق اہم موضوعات پر رہنمائی جائے گی۔اس کے علاوہ دور حاضر میں صحافت میں پیش آنے والی دشواریاں اور حل، گراونڈ رپورٹنگ کا طریقہ کار، نخوز رائٹنگ اور پیشکش کے بنیادی اصول، اسٹوری کرنے کا طریقہ، نیوز اسٹرکچر، اور نیوز رائٹنگ کے رہنما اصول جیسے موضوعات پر مقررین اپنے تجربات کی روشنی میں حاضرین سے خطاب فرمائیں گے۔

اس ورکشاپ کی صدارت سینئر جرنلسٹ جناب امتیاز خلیل صاحب کریں جبکہ ٹائمز آف انڈیا سے وابستہ سینئر صحافی جناب متین حفیظ صاحب، سینئر فری لانس جرنلسٹ جناب مبشر مشتاق صاحب، وائس آف مالیگاؤں کے مدیر و بانی جناب اشفاق اسماعیل صاحب، لیٹسٹلی ڈاٹ کام سے وابستہ جرنلسٹ عادل اکرام صاحب اور روزنامہ انقلاب سے وابستہ جرنلسٹ جناب اظہر مرزا صاحب بطور مہمانانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے۔جبکہ یوٹیوبر بلاگر اور لکچرار رضوان ربانی سر اس ورکشاپ کی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

ورکشاپ 14 جنوری بروز جمعرات کو رات ساڑھے آٹھ بجے بمقام پریزم کمپیوٹر اکیڈمی، نزد نیا بس اسٹینڈ، کسمبا روڈ، مالیگاؤں منعقد ہوگا۔

لہذا شہر کے تمام ہی یوٹیوبرس، بلاگرس اور صحافت سے وابستہ افراد اس ورکشاپ میں شرکت کریں اور شہر کے سینئر صحافیوں کے تجربات سے استفادہ کریں۔

منجانب: مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: