لاش کو سول اسپتال پہنچایا گیا، شناخت کے بعد اہل خانہ کو اطلاع دی گئی، قانونی کارروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی
مالیگاؤں: فیروز آباد پوار واڑی علاقے کے ساکن شبیر خان رشید خان نامی 55 سالہ شخص کی لاش گرنا پل کے نیچے پائی گئی۔لاش پائے جانے کے بعد اس کی اطلاع ملنے کے بعد زینو وائرمین کے بھائی شریف منصوری جائے حادثہ پر پہنچے جہاں انہوں نے متوفی کے جیب کی تلاشی لی تو اس میں سے کچھ کارڈ نکلے جس کی بنا پر متوفی کی شناخت کی جاسکی۔جس کے بعد اہل خانہ کو اطلاع دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق گرنا پل سے حادثاتی طور پر نیچے گرنے کے سبب شبیر خان کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق متوفی شبیر خان رشید خان فیروز آباد پوار واڑی علاقے میں رہتے تھے، وہ غیر شادی تھے، بے روزگار ہونے کے سبب ان کے رشتے دار ان کی ضروریات کا خیال رکھا کرتے تھے اور انہیں کھانا وغیرہ دیا کرتے تھے۔آج صبح ناشتے کے بعد وہ شخص بغیر کسی کو کچھ بتائے گھر سے نکلا۔دوپہر بعد گرنا پل کے نیچے اس شخص کی لاش ملی۔ اطلاع موصول ہونے پر شریف منصوری جائے حادثہ پر پہنچے۔ قلعہ پولیس کو اس معاملے کی دی گئی۔ لاش کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں جیب کی تلاشی لینے کے بعد متوفی کے جیب کی تلاشی لی جس کے بعد کچھ کارڈ ملے جس کی بنا پر متوفی کا نام، پتہ اور دیگر معلومات ملی۔اطلاعات کے مطابق آج رات اس معاملے میں قانونی کارروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردی جائے گی۔
Post A Comment:
0 comments: