جب پاب بڑھ جاتا ہے تو تباہی آتی ہے اور پھر زندگی میں کنول کھلتا ہے، اقتدار کا گھمنڈ کرنے والوں کا گھمنڈ ٹوٹنا یقینی ہے: کنگنا
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ کے ساتھ ہی مہاراشٹر کا سیاسی بحران اختتام کو پہنچا. ایکناتھ شندے نے بحیثیت وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا جبکہ دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا. اسی دوران فلم اسٹار کنگنا رناوت نے ادھو ٹھاکرے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب پاپ بڑھ جاتا ہے تو تباہی آتی ہے اور پھر زندگی میں کنول کھلتا ہے.
یہ بھی پڑھیں:.... مجھے انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے سے لو لیٹر موصول ہوا ہے : شرد پوار
کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا کہ 1975 کے بعد یہ وقت ہندوستان کی جمہوریت کا اہم ترین وقت ہے. 1975 میں جے پی نارائن کے ایک چیلنج کے سبب تختہ پلٹ گیا تھا. اقتدار چھوڑو کا شور اٹھا اور حکومت گر گئی تھی.2020 میں میں نے کہا تھا کہ جمہوریت ایک عقیدہ اور یقین ہے. اقتدار کے گھمنڈ میں آکر جو اس یقین اور بھروسے کو تورے گا اس کا گھمنڈ یقینی ہے. واضخ رہے کہ دو سال قبل بی ایم سی نے ممبئی کے پالی ہل علاقے میں واقع کنگنا کے دفتر منی کارنیکا فلمس کے دفتر کا کچھ حصہ غیر قانونی بتاتے ہوئے منہدم کر دیا تھا. بی ایم سی کی اس کارروائی کے بعد کنگنا نے کہا تھا آج میرا گھر ٹوٹا ہے کل آپ کا گھمنڈ ٹوٹے گا. اس کے بعد سے کنگنا شیوسینا اور ادھو حکومت پر مسلسل حملے کرتی آرہی ہیں.


Post A Comment:
0 comments: