وزیر اعلی بجٹ کی کاپی گوبر سے بنے بریف کیس میں لے کر اسمبلی پہنچے، ملک میں پہلی بار کسی وزیر اعلیٰ نے بجٹ کیلئے گوبر سے بنا ہوا بریف کیس استعمال کیا ہے
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھول نے بدھ کے روز اسمبلی میں مالیاتی سال 2020-2023 کا بجٹ پیش کیا. اس دوران بھگول کے ہاتھ میں موجود ایک بریف کیس موضوع بحث ہے. دراصل یہ بریف کیس گوبر کا بنا ہوا ہے. جسے لے کر وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھول نے بجٹ پیش کیا. اس بریف کیس پر سنسکرت میں لکھا ہے گومیہ وستے لکشمی... جس کا مطلب ہے گوبر میں لکشمی کی خوشبو ہوتی ہے.
یہ بھی پڑھیں:... مسلم لیڈرشپ نفرت بڑھانے کا کام کرتی ہے: عارف محمد خان
ملک میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کسی وزیراعلیٰ نے گوبر کا بنا ہوا بریف کیس استعمال کیا ہے. عام طور پر وزرائے اعلیٰ بجٹ کی کاپی لانے کیلئے چمڑے یا جوٹ کے بیگ کا استعمال کرتے ہیں.یہ بریف کیس رائے پور گوکل دھام گوٹھن میں کام کرنے والی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ 'ایک پہل' کی خواتین نے تیار کیا ہے۔ گروپ کی خواتین نے بتایا کہ اس بریف کیس کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے 10 دن کی محنت کے بعد گائے کے گوبر، چونے کا پاؤڈر، میدہ، لکڑی اور گوار گم کا مکسچر لگا کر تیار کیا گیا ہے۔ خاص طور پر بجٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا، اس بریف کیس کا ہینڈل اور کونا کونڈاگاؤں شہر کے گروپ کے بستر آرٹ کے کاریگر سے تیار کروایا ہے. دراصل، چھتیس گڑھ میں یہ مانا جاتا ہے کہ گائے کا گوبر دیوی لکشمی کی علامت ہے۔ ریاست کے تیج تہواروں کے دوران گائے کے گوبر سے گھروں کو لیپنے کی روایت رہی ہے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین نے گومیہ بریف کیس بنایا ہے، تاکہ لکشمی کا بجٹ چھتیس گڑھ کے ہر گھر میں اس بریف کیس کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں پہنچ جائے اور ریاست کا ہر شہری مالی طور پر بااختیار بن سکے۔
Post A Comment:
0 comments: