Maharashtra,Mumbai,Shiv sena,Sanjay Raut,ED,Corruption Extortion Racket,BJP,Sanjay Raut Press Conference

جتیندر نولانی کون ہے؟ ای ڈی افسران سے اس کا کیا تعلق ہے؟ ای ڈی کارروائی کے بعد بلڈر اور ڈیولپر نولانی کو بڑی رقم کیوں ٹرانسفر کرتے ہیں؟ راؤت نے جانچ کا مطالبہ کیا

شیوسینا لیڈر اور ترجمان سنجے راؤت نے آج ایک بار پھر بی جے پی مرکزی حکومت اور ای ڈی کو آڑے ہاتھوں لیا. شیوسینا بھون میں منعقد پریس کانفرنس میں سنجے راؤت نے کہا کہ گزشتہ کچھ سال سے ای ڈی کے افسر، ایجنٹ اور ان کا ایک نیٹ ورک بلڈر، ڈیولپر اور کارپوریٹ کمپنی کو ڈرانے کا کام کررہا لے. اس کی اطلاع میں نے وزیراعظم نریندر مودی کو دی ہے.

یہ بھی پڑھیں:..... حجاب پہننا ہے یا بکنی، اس کا انتخاب کرنا خواتین کا حق ہے: ملالہ یوسف زئی
سنجے راؤت کی یہ کانفرنس اس وقت ہوئی جب محکمہ انکم ٹیکس کی ایک ٹیم نے وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے کے قریبی اور یوا سینا کے عہدیدار راہل کنکال کے ممبئی اور پونے میں واقع رہائش پر چھاپہ مار رہی تھی. انکم ٹیکس کی ایک ٹیم صبح 6 بجے سے ان کے دو مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کررہی ہے. سنجے راؤت نے کہا کہ ای ڈی کے کچھ افسران نے گذشتہ کچھ سال کے دوران 100 سے زائد ڈیولپر اور بلڈرس سے وصولی کی ہے. انہیں ڈرانے کا کام کیا گیا ہے. جس افسر نے اس پورے کھیل کو رچا ہے اس کا نام جتیندر نولانی ہے. جتیندر نولانی ای ڈی کے کئی سینئر افسران کیلئے کام کرتا ہے. 2017 میں ای ڈی نے دیوانہ ہاوسنگ فائنانس کارپوریشن لمٹیڈ کی جانچ شروع کی اس کے بعد جتیندر نولانی کو کمپنی کی جانب سے 25 کروڑ روپے ٹرانسفر کئے گئے تھے. اسی طرح دیگر کمپنیوں کی بھی جانچ شروع کی گئی اور نولانی نامی شخص کے اکاؤنٹ میں روپے ٹرانسفر ہونے لگے. راؤت نے مزید کہا کہ میں نے وزیر اعظم نتیندر مودی کو بتایا ہے کہ صرف نولانی ہی نہیں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو ای ڈی کیلئے کام کرتے ہیں اور ای ڈی کی کارروائی کے بعد ان کے اکاؤنٹ یا کمپنیوں میں روپے ٹرانسفر ہوتے ہیں.
سنجے راؤت نے بتایا کہ جتیندر نولانی کون ہے؟ اور کریٹ سومیا اکاؤنٹ سے اس کا کیا تعلق ہے؟ ای ڈی کے بڑے بڑے افسران سے اس کا کیا تعلق ہے؟ اس معاملے کی جانچ ہونی چاہیے. نولانی نامی شخص کو ممبئی پونے کے بڑے بڑے بلڈر کیوں ای ڈی کی کارروائی کے بعد روپے ٹرانسفر کر رہے ہیں؟ راؤت نے کہا کہ آج جس جتیندر نولانی کے بارے میں ہم نے بات کی ہے اس پر ممبئی پولیس نے کچھ دیر پہلے ایک ایف آئی آر درج کی ہے. ممبئی پولیس اس پورے کرپشن ریکٹ کی جانچ کرے گی. اور جتیندر نولانی اور ای ڈی افسران کے تعلق کو آپ کے سامنے لائے گی. راؤت نے مزید کہا کہ ممبئی پولیس کے افسران سے میری بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس کریمنل ایکسٹورشن ریکٹ کی جانچ کررہے ہیں اور جلد ہی اس کا خلاصہ کریں گے. میرے الفاظ کو آپ نوٹ کرلیجئے کہ جلد ہی ای ڈی کے کچھ افسران جیل جاسکتے ہیں.


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: