مسکان خان اور اس کے اہل خانہ کے شایان شان استقبال کی تیاریاں جاری، میئر طاہرہ شیخ کی صدارت میں شہری استقبالیہ منعقد ہوگا


مالیگاؤں :کرناٹک حجاب معاملے میں شرپسندوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہمت اور بہادری کی مثال قائم کرنے والی مسکان خان اور اس کے اہل خانہ آئندہ 15 مارچ کو مالیگاؤں تشریف لارہے ہیں. راشٹریہ وادی کانگریس کے صدر شیخ آصف نے آج اردو میڈیا سینٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل مسکان خان کے والد حسین خان سے ان کی بات ہوئی. انہیں مالیگاؤں تشریف لانے کی درخواست کی. شیخ آصف نے بتایا کہ انہوں نے مسکان کے والد کو بتایا کہ مالیگاؤں کے اردو گھر کو مسکان خان سے منسوب کرنے کے بعد اب انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے مسکان اور اس کے اہل خانہ کو شہری سطح پر استقبالیہ دینا چاہتے ہیں. اس سلسلے میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران شیخ آصف نے کہا کہ اس استقبالیہ تقریب کی صدارت مئیر طاہرہ شیخ کریں. حالانکہ تقتیب کا مقام اور وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پریس کانفرنس کے بعد پارٹی عہدیداران کی ایک میٹنگ میں تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تمام معاملات طے ہوجانے کے بعد جلد ہی تفصیلات جاری کی جائیں گی. اس پریس کانفرنس میں شیخ آصف نے شہریان بالخصوص خواتین سے شرکت کی خصوصی اپیل کی ہے. 
حال ہی میں کرناٹک کی کچھ کالجوں میں حجاب کو لے کر ہوئے تنازعات اور شرپسندوں کے ذریعے مسلم طالبات کو اسکولوں اور کالجوں میں داخلے سے روکنے کی مذموم حرکتیں کی گئیں. اسی دوران کرناٹک کے ایک کالج میں بھگوا دھاری شرپسندوں کے ذریعے ایک لڑکی کو گھیر کر جئے شری رام کے نعرے لگائے اور جواب میں مسلم لڑکی نے اللہ اکبر کے زوردار نعرے لگائے. اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی مسکان خان نامی اس بہادر لڑکی کی ہندوستان بھر میں سراہنا کی گئی اور مختلف اعزازات سے نوازا گیا.
مالیگاؤں میں بھی مسکان خان کی ہمت اور بہادری کی پذیرائی کی گئی اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ایک تجویز کے ذریعے مالیگاؤں کے اردو گھر کو مسکان خان سے منسوب کرنے کی تجویز منظور کی گئی.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: