Maharashtra,Mumbai,Crime,NCB,State Excise Department,Sameer Wankhede,FIR,Illegal License, IRS

اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانچ میں ہوٹل کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے عمر غلط بتانے کا انکشاف

آئی آر ایس افسر اور این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف ہوٹل کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے اپنی عمر غلط بتانے اور جعلسازی سے متعلق معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے. اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانچ میں انکشاف ہوا کہ 1996-97  میں جب وانکھیڈے نے ہوٹل کا لائسنس حاصل کیا تب ان کی عمر 18 سال سے کم تھی. اس انکشاف کے بعد مذکورہ کارروائی کی گئی.

یہ بھی پڑھیں:... سمیر وانکھیڈے کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج 

 ریاستی محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر ستیہ وان گوگاولے کی شکایت پر تھانے کے کوپری پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یکم فروری کو تھانے کے کلکٹر نے واشی کے ٹرک ٹرمینل بلڈنگ سیکٹر 19 میں واقع سدگرو بار کا وانکھیڑے کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا۔
این سی پی لیڈر نواب ملک نے یہ مدعا اٹھایا تھا کہ وانکھیڈے کے نابالغ ہونے کے باوجود انہیں ہوٹل کا لائسنس جاری کیا گیا تھا. ملک نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہوٹل چلانے کا لائسنس رکھنا سروس رولز کے خلاف ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں کروز شپ پر چھاپے کے بعد جس میں منشیات کی ضبطی ہوئی تھی، جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، ملک نے آئی آر ایس افسران کے خلاف کئی الزامات لگائے تھے۔
 این سی پی لیڈرکے تبصرے کے بعد، ریاستی محکمہ ایکسائز نے لائسنس کی انکوائری شروع کر دی تھی۔ انکوائری کے دوران، ریاستی محکمہ ایکسائز نے وانکھیڈے کو نوٹس جاری کیا اور ان کا جواب ریکارڈ کیا۔
 ایک انکوائری کے بعد، یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جب لائسنس حاصل کیا گیا تھا تو وانکھیڈے کی عمر 18 سال سے کم تھی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

1 comments:

  1. Borgata Hotel Casino & Spa in Atlantic City - Mapyro
    Address: 6011 Borgata 수원 출장마사지 Way, Atlantic City 서귀포 출장샵 NJ 08401 · Phone: (609) 317-1000 · Visit 강원도 출장마사지 Website. 인천광역 출장샵 https://www.borgata.mgmresorts.com/en-us/ 서귀포 출장마사지

    ReplyDelete