Maharashtra,Health,Covid-19,Coronavirus,MVA Government,Health Minister,Rajesh Tope,Covid Task Force,Mask Free Maharashtra,Covid Curbs

کابینی میٹنگ میں ریاست کو ماسک فری کرنے پر غور وفکر، مرکزی حکومت اور کووڈ ٹاسک فورس کی رائے کے بعد حتمی فیصلہ: راجیش ٹوپے

مہاراشٹر میں کرونا معاملات میں کمی کے بعد برطانیہ کے طرز پر مہاراشٹر کو بھی ماسک فری کرنے تیاری کی جارہی ہے۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے کہا کہ اس معاملے میں مرکزی حکومت اور کووڈ ٹاسک فورس کی رائے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔راجستھان کی کستوربا کالج میں بھی باحجاب طالبات کو داخل ہونے سے روکا گیاge.html

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ حال ہی میں کابینی میٹنگ میں ہم نے ریاست کو ماسک فری کرنے متعلق غور وفکر کی ہے۔ مہاراشٹر کو جلد ہی ماسک فری بنانے کیلئے اپنائی جانے والی ضروری باتوں کیلئے مرکزی حکومت اور کووڈ ٹاسک فورس سے رائے طلب کی گئی ہے۔ ریاست میں آئندہ دونوں میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ راجیش ٹوپے نے کرونا پابندیوں سے راحت دینے کا اشارہ بھی بھی دیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرنی چاہیے۔ بی ایم سی کمشنر اقبال چہل نے کہا کہ تیسری لہر یعنی 56 دنوں میں ممبئی میں 2 لاکھ 85 ہزار معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 312 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ چہل نے کہا کہ قومی یا بین الاقوامی سطح پر کسی بھی میٹروپولیٹن شہروں میں ممبئی میں سب کم اموات درج کی گئی ہیں۔ ریاست بھر میں جمعرات کے روز کرونا کے ایکٹیو معاملات میں کمی ہوئی اور اب صرف 70 ہزار ایکٹیو معاملات ہیں۔ جبکہ ممبئی میں 4 ہزار سے کم مریض ہیں۔

اس سے قبل میئر کشوری پیڈنیکر نے اشارہ دیا تھا کہ اس ماہ کے اخیر تک شہر کو مکمل طور پر ان لاک کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام سرگرمیوں کے دوبارہ شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات کی تھی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: