Malegaon Accident News, Girna River, Civil Hospital Malegaon, Malegaon News, News Malegaon
نجمہ آباد 60 فٹی کا 20 سالہ نوجوان شیخ فہیم شیخ رحیم جاں بحق، ندیوں میں پانی آنے پر ندیوں کے اطراف پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا مطالبہ

مالیگاؤں: آج بروز سنیچر دوپہر کے قریب 3 بجے گرنا ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے کہا کہ انہیں آج تین بجے قریب ایک کال موصول ہوئی کہ نجمہ آباد کے کچھ بچے گرنا ندی پر نہانے گئے تھے جن میں سے ایک 20 سالہ نوجوان شیخ فہیم شیخ رحیم کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔متوفی نجمہ آباد 60 فٹی کا ساکن تھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اسے پانی سے نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

شفیق اینٹی کرپشن نے شکیل تیراک کو اس حادثہ کی اطلاع دی۔جس کے بعد شکیل تیراک جائے حادثہ پر پہنچے اور کچھ ہی وقت میں لاش کو پانی سے باہر نکال لیا۔اس سے قبل شفیق اینٹی کرپشن نے چھاونی پولیس اسٹیشن میں بھی اس حادثے کی اطلاع دی۔اطلاعات کے مطابق ندی سے لاش نکالنےکے بعد ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال روانہ کی گئی جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش متوفی کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔گجرات ہائی کورٹ کا لو جہاد قانون پر فیصلہ برقرار،تبدیلی مذہب کیلئے مجسٹریٹ کی اجازت کی ضرورت نہیںn.html

اس موقع پر شکیل تیراک نے کہا کہ رکن اسمبلی، سابق رکن اسمبلی اور دیگر افسران کے علاوہ پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب ندیوں میں پانی آتا ہے ایسے وقت ندیوں کے قریب پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جانا چاہیے۔شکیل تیراک نے کہا کہ والدین کو بھی اس جانب توجہ دینی چاہیے کہ ان کے کہاں جارہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: