اشاروں میں رونالڈو نے سافٹ ڈرنک پر پانی کو ترجیح دینے کا پیغام دیا، کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان
کرسٹیانو رونالڈو صرف فٹ بال کیلئے ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔انسٹاگرام پر ان کے قریب 30 کروڑ فالوورز ہیں۔ظاہر ہے اتنی زیادہ فین فالوونگ کے سبب ان کے ایک اشارے پر کسی شئے کی برانڈ ویلو پر کافی اثر ہوسکتا ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے میز سے کوکا کولا کی بوتل ہٹا دی اور کوکا کولا کی جگہ پانی کو ترجیح دی۔رونالڈو کے اس ایک اشارے سے کوکا کولا کمپنی کو 30 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔رونالڈو ان دنوں یورو کپ 2021 میں پرتگال کی نمائندگی کررہے ہیں۔پیر کے روز پرتگال اور ہنگری کے درمیان مقابلہ تھا۔میچ سے قبل پریس کانفرنس کے کیلئے رونالڈو کانفرنس ہال میں آئے۔ان کے سامنے میز پر کوکا کولا کی دو بوتلیں رکھی ہوئی تھیں۔سوال جواب کا دور شروع ہونے سے قبل ہی رونالڈو نے کوکا کولا کی بوتلیں میز سے ہٹا دی اور میز پر رکھی پانی کی بوتل کو اٹھا کر حاضرین کو دکھایا، ان کا اشارہ واضح تھا کہ سافٹ ڈرنک کی بجائے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔واضح رہے کہ کوکا کولا اس ٹورنامنٹ کے اسپانسرس میں شامل ہے۔اسپینش ڈیلی مارکا کی خبر کے مطابق پریس کانفرنس میں رونالڈو کی اس حرکت کے سبب کمپنی کے شیئر کے قیمت گھٹ گئی ہے۔کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔رونالڈو کا پریس کانفرنس کے دوران کوکا کولا کی بوتلوں کو ایک طرف رکھنے کا اشارہ شیئر بازار میں کمپنی کیلئے 1.6 فیصد خسارے کا سبب بن گیا۔کوکا کولا کے شیئر کی قیمت 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔یعنی کمپنی کو 4 ارب ڈالر( قرین 29 ہزار 333 کروڑ روپے) کا خسارہ ہوا ہے۔اس سے قبل اپنے بیٹے کے ساتھ رشتے سے متعلق رونالڈو نے کہا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے تعلق سے بہت سخت ہوں، کبھی کبھی وہ کوک اور فینٹا پیتا ہے، وہ چپس بھی کھاتا ہے، اسے پتا ہے کہ مجھے یہ سب پسند نہیں ہے۔
Post A Comment:
0 comments: