مالیگاؤں: ارسلان قتل معاملہ میں گرفتار ملزم فیضان اختر کو عدالت نے آج مزید تین دن پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔چند دن کی گمشدگی کے بعد 22 مئی کو 12 سالہ ارسلان کی لاش برآمد ہوئی تھی، ابتدائی تفتیش کے بعد قتل کا معاملہ سامنے آیا۔مقامی پولیس نے اس قتل کا معمہ حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی اور بالآخر فیضان اختر نامی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزم کو پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں دیا تھا، بعدازاں عدالت نے مزید پانچ دنوں کی پولیس تحویل دی تھی۔آج(بروز منگل) ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے مزید تین دنوں کی تحویل کا حکم دیا گیا۔واضح رہے کہ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس پورے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم فیضان اختر کو آئندہ 17 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، قرین قیاس ہے کہ اب عدالت ملزم کو عدالتی تحویل میں دینے کا حکم سنا سکتی ہے۔
Post A Comment:
0 comments: