ٹی ای ٹی کامیاب امیدواروں کیلئے خوشخبری, ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی ویلیڈٹی اب سات سال کی بجائے لائف ٹائم ہوگی, کابینی وزیر برائے تعلیم رمیش پوکھریال کا اعلان, تدریس کے پیشے میں اساتذہ کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی سمت ایک مثبت قدم

ممبئی: ٹیچر اہلیتی امتحان ٹی ای ٹی کے سرٹیفکیٹ کی ویلیڈٹی(مدت) کو سات سے بڑھا کر لائف ٹائم کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں کابینی وزیر برائے تعلیم رمیش پوکھریال نے جمعرات کے روز کہا کہ اساتذہ کے لئے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا کرنے کیلئے ٹی ای ٹی امتحان کے سرٹیفکیٹ کی ویلیڈٹی سات سال سے بڑھا کر لائف ٹائم کردی گئی ہے۔پوکھریال نے مزید کہا کہ ویلیڈٹی کی مدت میں اضافہ کے بعد درس وتدریس کو بطور پیشہ اختیار کرنے والے خواہشمندوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، ویلیڈٹی میں توسیع کے سبب مزید امیدواروں کو تدریس کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سال 2011 سے اس اب تک ٹی ای ٹی کے تمام امیدواروں کے سرٹیفکیٹ کی ویلیڈٹی کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔اس سلسلے میں ریاستیں اور مرکزی حکومت کے ماتحت علاقے ان امیدواروں کو نئے سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے متعلق ضروری کارروائی کریں گے جن کی سات سال کی مدت پہلے ہی گذر چکی ہے۔تدریسی میدان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں یہ ایک مثبت قدم ہے۔واضح رہے کہ ٹیچر اہلیتی امتحان ٹی ای ٹی کامیاب کرنے والے امیدواروں کو جاری کئے جانے والے سرٹیفکیٹ کی مدت صرف سات سال تھی، سات سال گزرنے کے بعد امیدوار کو دوبارہ امتحان کامیاب کرنا ضروری تھا لیکن اب ایک مرتبہ امتحان کامیاب کرنے کے بعد دیئے جانے والے سرٹیفکیٹ کی ویلیڈٹی لائف ٹائم ہوگی۔اس سے قبل جن امیدواروں نے ٹی ای ٹی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے انہیں بھی لائف ٹائم ویلیڈٹی کے ساتھ نئے سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: