دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ اسپتال پہنچے شرد پوار نے جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں
ممبئی: راشٹر وادی کانگریس پارٹی سربراہ شرد پوار نے آج اسپتال کا دورہ کیا اور شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار کی عیادت کی۔پوار نے دلیپ کمار کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات بھی کی۔واضح رہے کہ سانس میں تکلیف کی شکایت کے بعد 98 سالہ دلیپ کمار کو کھار کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔شرد پوار نے ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ آج فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ انہوں نے کھار ہندوجا اسپتال پہنچ کر دلیپ کمار کی عیادت کی، ان کی صحت اور علاج سے متعلق تفصیلات کا جائزہ کیا۔پوار نے اداکار کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔دلیپ کمار کے مینجر نے مذکورہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے آفیشیل ٹوئیٹر ہینڈل پر اداکار کی صحت سے متعلق تازہ ترین تفصیلات بھی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ دلیپ صاحب کو کھار کے نان کووڈ پی ڈی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہے۔ڈاکٹر نتن گوکھلے کی قیادت میں ہیلتھ ورکرس کی ٹیم دلیپ صاحب نگہداشت کررہی ہے۔برائے مہربانی اپنی دعاؤں میں دلیپ صاحب کو یاد رکھیں اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد دلیپ کمار کو اسپتال روٹین چیک کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments: