پچیس سالہ خاتون نے ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دیا، تمام بچے صحت مند، 5 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل، مالی حکومت نے موریکو میں بہتر علاج کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے
گذشتہ ماہ مغربی افریقہ کے علاقے مالی میں ایک خاتون کی ڈیلیوری(زچگی) پوری دنیا میں بحث کا موضوع بن گئی تھی۔در اصل حلیمہ نامی ایک 25 سالہ خاتون نے ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دیا تھا۔ڈیلیوری میں کچھ دقت ہونے کے سبب حکومت نے خاتون کا علاج موریکو میں کرانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔پیدائش کے بعد بچوں کی حالت کافی تشویشناک تھی۔حالانکہ تازہ اطلاعات کے مطابق تمام بچوں کی صحت میں کاگی سدھار آیا ہے۔بچے اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔موریکو کے اسپتال نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ 4 مئی کو مالی کی خاتون نے جن 9 بچوں کو جنم دیا تھا ان کی صحت اب بہتر ہورہی ہے۔لیکن انہیں مزید دو ماہ نگہداشت میں رکھنے کی ضرورت ہے۔این بورجا کلینک کے ترجمان حافسی نے کہا کہ تمام نو بچے اب بنا کسی میڈیکل آلہ کے سانس لے رہے ہیں۔اب انہیں سانس لینے میں کوئی دقت نہیں ہورہی ہے۔حافسی نے مزید کہا کہ ٹیوب کے ذریعے بچوں کو دودھ دیا جارہا ہے۔ان کا وزن بڑھ کر 800 گرام سے 1.4 کلو گرام کے درمیان ہوگیا ہے۔ان بچوں میں پانچ لڑکیاں اور چار لڑکے ہیں۔بچوں کی ماں ان کے پاس ہی رہ رہی ہے۔بچوں کے مکمل طور پر نارمل ہونے میں ابھی مزید دو ماہ کا وقت لگنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 10 ڈاکٹروں اور 25 نرسوں کی ایک ٹیم نے آپریشن کے ذریعے یہ ڈیلیوری انجام دی تھی۔مالی حکو۔ت نے 30 مارچ کو بہتر علاج کیلئے حلیمہ کو موریکو بھیجا تھا۔ابتداء میں الٹراساؤنڈ رپورٹ میں خاتون کے پیٹ میں سات بچے ہونے کی بات سامنے آئی تھی لیکن ڈیلیوری کے وقت ڈاکٹروں کو علم ہوا کہ سات نہیں 9 بچے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: