ادھو ٹھاکرے اور مودی کی ملاقات کے بعد شیوسینا بی جے پی کے دوبارہ اتحاد کی قیاس آرائیوں کے درمیان این سی پی کی یوم تاسیس کے موقع پرشرد پوار کا بیان

ممبئی: راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی سربراہ شرد پوار نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت مہاراشٹر اسمبلی میں اپنی معیاد مکمل کرے گی اور اگھاڑی میں شامل اتحادی جماعتیں آئندہ لوک سبھا اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات بھی مل کر لڑیں گی۔واضح رہے کہ آج 10 جون کو راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے بنیاد کے 22 سال مکمل کرلئے ہیں۔فی الحال مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت ہے جس میں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس تین حلیف جماعتیں شامل ہیں۔شیوسینا نے 2019 اسمبلی انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے کے بعد وزیراعلی کے عہدے کولے کر تنازعات کے سبب نیشنل ڈیموکریٹک الائنس(NDA)سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔اس کے بعد شیوسینا نے این سی پی اور کانگریس سے ہاتھ ملایا اور نومبر 2019 میں اقتدار حاصل کیا اور ادھو ٹھاکرے نے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔2019 اسمبلی انتخابات سے قبل ایک وقت ایسا بھی آیا جب پوار کے معتمدین خاص اور این سی پی کے بڑے لیڈران نے پارٹی چھوڑ دی اور بی جے پی میں شامل ہوگئے۔یہ وقت شرد پوار کیلئے کافی مشکل تھا لیکن پوار نے پوری ریاست کا دورہ کیا، چیلنج کا سامنا کیا، بی جے پی پر سبقت حاصل کرنے کیلئے کانگریس اور دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں کی مدد کی۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ این سی پی نے 54 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس کو 44 نشستیں ملیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: