متوفی کی بڑی بیٹی بھی جاں بحق ، دو بچیاں اسپتال میں داخل، پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائیوں کے بعد نعش اہل خانہ کے حوالے

مالیگاؤں: قومی شاہراہ نمبر 3 سوند گاؤں پھاٹا پر آج بروز جمعہ ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔اس حادثے میں مسجد حاجی عباس کے خطیب وامام حافظ سفیان احمد محمد شعبان(ساکن گلشن مالک) جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ان کے ساتھ موجود تین بچیاں بھی شدید طور زخمی ہوگئیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق متوقی امامِ مسجد کی بڑی بیٹی کے ہلاک ہونے کی بھی خبرہے۔عینی ساہدین کے مطابق ناسک سے دھولیہ کی سمت جارہی ایسر گاڑی نے عقب سے موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر ماری جس کے سبب موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور توازن بگڑنے سے ایسر گاڑی کے پہیوں میں آگئی۔اس حادثے سے متعلق سماجی کاتکن شفیق شیخ نے بتایا کہ حافظ سفیان احمد مسجد حاجی عباس کے خطیب وامام تھے۔فجر کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ سیر وتفریح کیلئے جارہے تھے کہ اچانک ایک ایسر گاڑی کے موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر ماری جس کے سبب حافظ سفیان کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی کارپوریٹر خالد پرویز اور شفیق شیخ جائے حادثہ پر پہنچے، پوار واڑی پولیس کو حادثے کی اطلاع دی اور لاش کو سول اسپتال روانہ کیا۔ڈاکٹرخالد پرویز نے اس دردناک حادثے پر گہرے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہر کی مقامی و قومی شاہراہوں پر حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ان حادثات کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کو سخت اور فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کیا کہ بے شک موت کا ایک دن اور سبب متعن ہے لیکن احتیاط لازم ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی قومی شاہراہ پر سفر کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائیوں کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔واضح رہے کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والی بچیوں کو شردگا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔پوار واڑی پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: