دلیپ کمار کو دوبارہ سانس لینے میں تکلیف جبکہ نصیرالدین شاہ کے پھپھڑوں میں پیچ دکھائی دینے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا

ممبئی: سابق بالی ووڈ اداکار شہنشاہ جذبات کو ایک بار پھر سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد منگل کے روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔فی الحال انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا، ذرائع کے مطابق ان کی صحت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ اسی ماہ دلیپ کمار کو دوسری مرتبہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کو ایک مرتبہ پھر سانس لینے میں تکلیف کے بعد منگل کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔دلیپ کمار کے قریبی ذرائع کے مطابق اس سے قبل جو تکلیف ہوئی تھی دلیپ کمار کو دوبارہ وہی تکلیفیں ہورہی ہیں اسلئے ان کے اہل خانہ نے انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ لیا اور انہیں منگل کے روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا، انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی کڑی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کے علاوہ اداکار نصیر الدین شاہ کو بھی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔اداکار کے منیجر کے مطابق نصیر الدین شاہ کو کچھ تکلیف ہونے کے بعد نمونیا کی جانچ کیلئے اسپتال لایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نصیرالدین کے پھپھڑوں میں پیچ دکھائی دے رہے ہیں، جس کیلئے انہیں اسپتال میں داخل کرنا نہایت ضروری تھا۔اطلاعات کے مطابق اس وقت نصیرالدین شاہ کی طبعیت بہتر ہے ان کی بہوی اور بچے ان کی دیکھ بھال کیلئے ان کے ساتھ موجود ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: